Monday, November 9, 2026
پہلا صفحہثقافتشاہ رخ خان 61 برس کے ہوگئے، سلمان خان کی مبارک باد...

شاہ رخ خان 61 برس کے ہوگئے، سلمان خان کی مبارک باد پر کنگ خان کا دلچسپ ردعمل

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان 61 برس کے ہوگئے۔ اس موقع پر فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے انہیں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پیر 2 نومبر کو شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر بالی ووڈ کی کئی نامور شخصیات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ان کے لیے خصوصی پیغامات شیئر کیے اور ان کی اداکاری، فنکارانہ صلاحیتوں اور شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

شاہ رخ خان کی پرانی ساتھی اداکارہ کاجول نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی۔ دونوں اداکار کئی مقبول فلموں میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں، جن میں ‘بازیگر’، ‘کرن ارجن’، ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ اور ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ شامل ہیں۔

اداکارہ کرینہ کپور نے بھی شاہ رخ خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی آنے والی فلم ‘کنگ’ میں اپنی موجودگی کی جانب اشارہ کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے شاہ رخ خان کو ‘کنگ’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ بادشاہ رہیں گے اور انہیں ان کے ساتھ رقص کرنے کا انتظار ہے۔

اداکار انیل کپور نے بھی اپنی پرانی فلموں کے کچھ یادگار مناظر شیئر کرکے شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ کے ساتھ گزرے برسوں میں قہقہوں اور یادوں کا ایک طویل سلسلہ جڑا ہے، لیکن ان کی دلکشی اور شرارتی انداز آج بھی ویسا ہی ہے۔

اداکار سلمان خان نے اپنے قریبی دوست شاہ رخ خان کو ان کی 61ویں سالگرہ پر خاص انداز میں مبارک باد پیش کی، جس پر شاہ رخ خان نے بھی دوستانہ انداز میں جواب دیا۔ دونوں اداکاروں کے درمیان ہونے والی یہ دلچسپ گفتگو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

سلمان خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شاہ رخ خان کی آئندہ فلم ’کنگ‘ کے گانے ’تو مل جائے‘ کی ویڈیو پوسٹ کی۔ اس کے ساتھ انہوں نے سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ شاہ رخ خان ہمیشہ جوان رہیں۔

جواب میں شاہ رخ خان نے سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی بتایا تھا کہ بغیر شرٹ کے ان کی باڈی اچھی لگتی ہے، اسی لیے انہوں نے اس پر محنت کی۔ کنگ خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر سلمان کے لیے محبت کا اظہار بھی کیا۔

شاہ رخ خان جلد ہی ہدایت کار سدھارتھ آنند کی ایکشن فلم ‘کنگ’ میں مرکزی کردار نبھاتے دکھائی دیں گے۔ اس فلم کی کاسٹ میں ان کی بیٹی سہانا خان کے علاوہ دپیکا پڈوکون، ابھیشیک بچن، انیل کپور اور رانی مکھرجی بھی شامل ہیں۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس