پاکستانی اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس کینسر کے خلاف طویل جدوجہد کے بعد برطانیہ میں انتقال کر گئیں۔ ان کے انتقال کی اطلاع میاں شہباز احمد نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شائستہ عباس گزشتہ تقریباً تین برس سے کینسر کے آخری مرحلے میں مبتلا تھیں اور برطانیہ میں ان کا علاج جاری تھا۔ وہ چار سالہ بچے کی والدہ تھیں۔ پیشے کے لحاظ سے وکیل ہونے کے علاوہ شائستہ عباس اداکاری سے بھی وابستہ رہیں اور ٹی وی ون کے ڈرامے ’سیپ‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
رپورٹس کے مطابق شائستہ عباس کی والدہ شفقت بیگم ان کے آخری وقت میں ان کے ہمراہ تھیں، جبکہ اداکارہ میرا ویزا نہ ملنے کے باعث برطانیہ نہیں جا سکیں۔ ان کے انتقال پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔



