پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے اپنی دوسری بیٹی رانیہ فلک کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔
اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے اپنی گھریلو زندگی اور خاندان سے متعلق بات چیت کی۔
اس موقع پر سارہ خان نے پروگرام کے دوران اپنی دوسری بیٹی رانیہ فلک کی تصاویر بھی دکھائیں۔

سارہ خان کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ اپنی بیٹی کا پورا چہرہ عوام کے سامنے لا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ سارہ خان نے 2020 میں گلوکار فلک شبیر کے ساتھ شادی کی تھی۔ اس جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں، جن کے نام الیانہ فلک اور رانیہ فلک ہیں۔



