Tuesday, September 8, 2026
پہلا صفحہخبریںپاکستان ویمن ٹیم نے ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا...

پاکستان ویمن ٹیم نے ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

پاکستان ویمنز ٹیم نے ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر ویمن ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

پاکستان کے 144 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 71 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے بہترین بولنگ کی اور 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ فاطمہ ثناء، سعدیہ اقبال اور عائشہ ظفر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے اور ہانگ کانگ کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے شوال ذوالفقار 47 رنز بنا کر سب سے نمایاں بیٹر رہیں، جبکہ عائشہ ظفر نے 26، فاطمہ ثناء نے 24 اور طوبیٰ حسن نے 14 رنز اسکور کیے۔

ہانگ کانگ کی جانب سے جولین کور نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس