Friday, October 23, 2026
پہلا صفحہثقافتامیتابھ بچن کے گھر اور دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ پر حملے کی...

امیتابھ بچن کے گھر اور دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ پر حملے کی دھمکیاں، سیکیورٹی ہائی الرٹ

بھارتی شہر ممبئی میں بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کی رہائش گاہ اور پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ پر حملوں کی دھمکیاں ملنے کے بعد سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے میئر کے دفتر کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی، جس میں امیتابھ بچن کے بنگلے ’جلسہ‘ کو نشانہ بنانے اور نومبر میں دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کے دوران سیکیورٹی کی صورتحال خراب کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

دھمکی آمیز ای میل سامنے آنے کے بعد ممبئی پولیس اور متعلقہ سیکیورٹی اداروں نے فوری اقدامات کرتے ہوئے ان مقامات کی تلاشی لی جن کا پیغام میں ذکر کیا گیا تھا، جبکہ حفاظتی انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں کسی مشکوک چیز کی موجودگی یا فوری خطرے کے شواہد نہیں ملے۔

سیکیورٹی سے متعلق حالیہ واقعات کے تناظر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے معروف فلمی شخصیات کی رہائش گاہوں اور بڑے ثقافتی پروگراموں کے مقامات پر نگرانی بڑھانے کے ساتھ حفاظتی اقدامات بھی مزید مؤثر بنادیے ہیں۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس