Friday, September 4, 2026
پہلا صفحہثقافتنعمان اعجاز نے کینسر کی تشخیص اور سورۃ الرحمٰن سے صحتیابی میں...

نعمان اعجاز نے کینسر کی تشخیص اور سورۃ الرحمٰن سے صحتیابی میں مدد کا ذکر کردیا

اداکار نعمان اعجاز نے بتایا کہ انہیں کینسر ہو گیا تھا اور وہ اب صحت یاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سورۃ الرحمٰن نے ان کی صحت یابی میں بہت مدد کی۔

انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ کینسر میں مبتلا ہو گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 2024 میں انہیں کان کے پاس کینسر کی تشخیص ہوئی۔ اس دن جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ کینسر میں مبتلا ہیں، تو وہ نماز میں بیٹھے اور آسمان کی طرف دیکھے رہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی کے ساتھ درست نہیں کیا، نہ کسی کا حق مارا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ ہر انسان کو کسی کام کے لیے بھیجتا ہے۔ انہوں نے اللہ سے دعا کی کہ اگر اس کی ضرورت ہے تو انہیں فوراً بلا لے، کیونکہ وہ اپنی فیملی کو تکلیف میں نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔

نعمان اعجاز نے بتایا کہ میں نے اللہ سے دعا کی کہ میں اسپتالوں کے چکر نہیں لگانا چاہتا، کیموتھیراپی جیسے تکلیف دہ عمل سے نہیں گزرنا چاہتا، اس لیے میں روز رات بہت کچھ پڑھ کر یہ امید کر کے سوتا تھا کہ صبح نہیں اٹھوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب لوگوں کو معلوم ہوا کہ مجھے کینسر ہے، تو میرے ایک اچھے دوست نے مجھے سورۃ الرحمٰن پڑھنے کو کہا۔ اس دن کے بعد سے اب تک میں سورۃ الرحمٰن پڑھتا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ سورۃ الرحمٰن نے مجھے بچانے میں بڑا کردار ادا کیا۔ پھر میرا کامیاب آپریشن ہوا اور ٹیومر نکال دیا گیا۔ 23 جولائی 2024 کو میری پہلی کیموتھیراپی شروع ہونے تھی، لیکن 22 جولائی کو مجھے ڈاکٹرز نے بلایا اور بتایا کہ ہمیں کوئی بھی چیز نہیں ملی، اس لیے کیموتھیراپی کی ضرورت نہیں۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس