spot_img
Saturday, July 4, 2026
spot_img
پہلا صفحہخبریںغیر ملکی خواتین اغوا کیس: میڈیکل رپورٹ میں ایک خاتون سے زیادتی...

غیر ملکی خواتین اغوا کیس: میڈیکل رپورٹ میں ایک خاتون سے زیادتی ثابت، تمام ملزمان گرفتار

لاہور میں دو غیر ملکی خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کے کیس میں ایک خاتون کی میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ وینزویلا کی ایسٹرڈ روبنسن نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے جس میں انہوں نے تمام الزامات کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پانچویں ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خواتین اور ملزمان کے ڈی این اے نمونے اور ملزمان کے موبائل فون فرانزک تجزیے کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مرحلے میں تفتیش کو فرانزک اور ڈی این اے رپورٹس کی روشنی میں آگے بڑھایا جائے گا۔

اس کیس میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ملزمان اور متاثرہ خواتین کے درمیان کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری بھی موجود تھی جس کی مالیت چار سے پانچ لاکھ امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے متاثرہ خواتین کے ڈیجیٹل والٹ سے تقریباً 19 ہزار امریکی ڈالر اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کرائے۔

ایسٹرڈ روبنسن نے بیان میں کہا کہ وہ دوسری متاثرہ خاتون کے بیان کیے گئے تمام واقعات کی تصدیق کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آمد کے بعد جس گھر میں انہیں رکھا گیا وہاں پہلی ہی رات چار مسلح افراد آئے اور انہیں باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے کہا ہے کہ چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں عدالت پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر چکی ہے۔ پانچویں ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ساتھ ہی مزید تین افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کو کسی قسم کا خصوصی پروٹوکول نہیں دیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق ملزمان کو گرفتاری کے پہلے دن سے عام ملزمان کی طرح حوالات میں رکھا گیا ہے اور عدالت میں بھی ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا ہے۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس