امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کا اختتام ہو چکا ہے۔ الجزائر اور آسٹریا نے آخری مرحلے میں اپنی جگہ پکڑ کر راؤنڈ آف 32 کی تمام ٹیموں کا تعین کر لیا ہے۔
یہ پہلا ورلڈ کپ ہے جس میں 48 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ 12 گروپس کے فاتح اور رنر اپ، اور 8 بہترین تیسرے نمبر کی ٹیموں نے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ حاصل کی ہے۔
کئی ٹیمیں گروپ مرحلے سے براہ راست کوالیفائی کر چکی ہیں۔ ان میں میکسیکو، جنوبی افریقہ، سوئٹزرلینڈ، کینیڈا، برازیل، مراکش، امریکہ، آسٹریلیا، جرمنی، آئیوری کوسٹ، نیدرلینڈز، جاپان، بیلجیئم، مصر، اسپین، کیپ ورڈی، فرانس، ناروے، ارجنٹائن، آسٹریا، کولمبیا، پرتگال، انگلینڈ، اور کروشیا شامل ہیں۔
بہترین تیسرے نمبر کی ٹیموں میں بوسنیا و ہرزیگووینا، پیراگوئے، ایکواڈور، سویڈن، سینیگال، الجزائر، کانگو ڈیموکریٹک ریپبلک، اور گھانا ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔
جنوبی کوریا، جمہوریہ چیک، قطر، اسکاٹ لینڈ، ہیٹی، ترکیہ، کوراساؤ، تیونس، ایران، نیوزی لینڈ، یوراگوئے، سعودی عرب، عراق، اردن، ازبکستان، اور پاناما کی ٹیمیں گروپ مرحلے سے ہی باہر ہو گئیں۔

راؤنڈ آف 32 کا آغاز جنوبی افریقہ اور کینیڈا کے درمیان میچ سے ہوگا۔ اس مرحلے میں برازیل بمقابلہ جاپان، نیدرلینڈز بمقابلہ مراکش، فرانس بمقابلہ سویڈن، انگلینڈ بمقابلہ کانگو، اسپین بمقابلہ آسٹریا، سوئٹزرلینڈ بمقابلہ الجزائر، اور ارجنٹائن بمقابلہ کیپ ورڈی جیسے بڑے میچ بھی ہوں گے۔
ناک آؤٹ مرحلہ جاری رہے گا اور 19 جولائی کو فائنل کے ساتھ دنیا کی نئی عالمی چیمپئن ٹیم کا تعین ہوگا۔




