ماڈلنگ اور ایکٹنگ کے دنیا میں کامیابی کا عزم لے کر آئی ہوں اور بہت جلد کامیابیوں کی منازل طے کرکے اپنا نام اور مقام بناﺅں گی۔ ان خیالات کا اظہار ماڈل اور آرٹسٹ آرزو نے میٹرو لائیو ٹی وی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک پڑھی لکھی اور سلجھی ہوئی فیملی سے تعلق رکھتی ہیں، گریجویشن تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد شوبز میں آنے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی۔





ماڈلنگ اور ٹی وی ڈراموں میں پرفارم کروں گی لیکن فلم اور سٹیج کرنے میں دلچسپی نہیں ہے۔ صاف ستھرا معیاری کام کرنا ترجیح ہے۔ کردارکی ڈیمانڈ کے مطابق سب کچھ کرسکتی ہوں لیکن اپنی حدود سے بالکل بھی آگے نہیں بڑھوں گی۔ ماحول انسان خود بناتاہے، اگر کوئی آپ کو پسند نہیں تو آپ اس کے ساتھ کام نہ کریں۔ یہ اپنی مرضی اور منشا پر منحصر ہے۔ میں کامیابی کے لیے محنت پر یقین رکھتی ہوں اور محنت سے ہی نام کمانا چاہتی ہوں۔
- پاکستانی بندرگاہیں وسطی ایشیائی ممالک کی پہلی ترجیح، بحری شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
- پنشن اور ریٹائرمنٹ فوائد ملازمین کا قانونی حق ہیں، ادارے کی صوابدید نہیں: عدالت
- ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج ہزاروں روپے کی نمایاں کمی
- ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر
- اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا





