Thursday, September 19, 2024
پہلا صفحہخبریںٹی وی ایکٹریسز پر پولیس والی بننے کا بھوت سوار ہوگیا

ٹی وی ایکٹریسز پر پولیس والی بننے کا بھوت سوار ہوگیا

پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں فی میل پولیس والیوں کا نیا ٹرینڈ چل پڑا ہے۔ ڈائریکٹر ابوعلیحہ کی نئی فلم ’جاویداقبال‘میں عائشہ عمر نے پولیس آفیسر زہرہ نگار کارول کیا پلے کیا، اس کے بعد صبا قمر اور سونیا حسین بھی پولیس کی وردی میں سما گئیں۔

صبا قمرمعروف ڈائجسٹ رائٹر عمیرہ احمد کے لکھے سیریل میں پولیس والی بنی ہیں جس کی پروڈیوسرمصباح شفیق ہیں۔ اس پروجیکٹ کا نام ’سیریل کلر ‘ ہے اور صبا قمر اس میں سارا، کا کردار ادا کررہی ہیں۔ اس پروجیکٹ کے حوالے سے صبا قمر نے کچھ معلومات اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے شیئر کی ہیں۔

عائشہ عمر کی نئی فلم جاوید اقبال کا کیریکٹر پوسٹر


حیرت انگیز طور پر رائٹر اور ڈائریکٹر ابو علیحہ کی فلم ’جاوید اقبال‘ بھی لاہور کے ایک مشہور سیریل کلر کی کہانی ہے ۔جس میں عائشہ عمر کیس کی تفتیشی افسر بنی ہیں۔ یہ وہی جاوید اقبال ہے جس نے سو سے زائد معصوم بچوں کو ذیادتی کے بعد قتل کردیا تھا۔ ان دنوں اس کردار پر بننے والی فلم کے بے حد چرچے ہورہے ہیں۔جاوید اقبال، کے ڈائریکٹر ابو علیحہ اس سے قبل کتاکشا، تیور، اور شینوگئی، جیسی منفرد فلمیں بناچکے ہیں۔ ان کی تین مذید فلمیں ونس اپان آ ٹائم ان کراچی، ادھم پٹخ، اور لاک ڈاؤن، بھی ریلیز کے لیے تیار ہیں۔عائشہ عمر نے اپنے آفیشل انسٹا پروفائل پر فلم کا کیریکٹر پوسٹربھی شیئر کیا ہے۔

سونیا حسین بھی ایس پی بنی ہیں


ایک ہی وقت میں پولیس والی کے کردار میں نظر آنے والی تیسری اداکارہ سونیا حسین ہیں جنہوں نے اپنی وردی والی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہے۔ اس پروجیکٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے سونیا نے شیئر کیا ہے کہ اس کی رائٹر عمیرہ احمد ہیں جبکہ پروڈیوسر عدنان سرور ہیں جن کے کریڈٹ پر ویمن اورینٹڈ فلم ’موٹر سائیکل گرل‘بھی ہے۔ سونیا نے اس پروجیکٹ کے بارے میں ذیادہ تفصیلات نہیں بتائیں بلکہ ڈائریکٹر سے متعلق صرف اتنا لکھا ہے کہ کوئی ’فلاں‘ اس کا ڈائریکٹر ہے۔


اب یہ محض اتفاق ہے یا ایک دوسرے کی دیکھا دیکھی ٹی وی انڈسٹری کی تین ٹاپ ایکٹریسزکو ایک ساتھ پولیس والیاں بننے کا جنون سر چڑھا ہے یا پھر ان پروجیکٹس کے میکرز کے دماغ میں ایک ساتھ پولیس والیوں کے کردار سماگئے، اس سوال کا جواب جاننا اتنا ہی مشکل ہے جتنا کسی سیریل کلر، کی سائیکی کے بارے میں جاننا۔

سونیا حسین اور عدنان سرور


بہرحال اب یہ تو ان پروجیکٹس کے منظر عام پر آنے کے بعد ہی طے ہوگا کہ ان تینوں نازک اندام ہیروئنوں میں کون اچھی پولیس والی ثابت ہوتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس