Wednesday, November 11, 2026
پہلا صفحہبزنسدو سال میں سندھ کے بیرونی قرضوں میں دیگر تمام صوبوں کے...

دو سال میں سندھ کے بیرونی قرضوں میں دیگر تمام صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ دو برس کے دوران سندھ کے بیرونی قرضوں میں ملک کے دیگر تمام صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزارتِ خزانہ کی دستاویزات کے مطابق جون 2024 میں سندھ کا بیرونی قرضہ 3 ارب 77 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا، جو ایک ارب 83 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد جون 2026 تک بڑھ کر 5 ارب 61 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گیا۔

دوسری جانب پنجاب کے بیرونی قرضوں میں بھی دو سال کے دوران 37 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں جون 2026 تک صوبے کا قرضہ 6 ارب 40 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ جون 2024 میں یہ 6 ارب 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا۔

دستاویز کے مطابق اسی عرصے میں خیبر پختونخوا کے بیرونی قرضوں میں 59 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جبکہ بلوچستان کے قرضوں میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس