Saturday, July 27, 2024
پہلا صفحہ خبریں اپنی عمر کے حوالے سے شاہدہ منی کا بیان گلوکارہ کی جگ...

اپنی عمر کے حوالے سے شاہدہ منی کا بیان گلوکارہ کی جگ ہنسائی کا سبب بن گیا

گلوکارہ و اداکارہ شاہدہ منی کے اپنی عمر کے حوالے سے دیے گئے ایک بیان پر سماجی و فلمی حلقوں نے شدید حیرت کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں نیوز چینل جی این این کے پروگرام ’جی کے سنگ‘ میں ایک سوال کے جواب میں شاہدہ منی نے بتایا کہ جب وہ آٹھ گھنٹے کی نیند پوری کرلیتی ہیں تو سولہ سال کی لگتی ہیں لیکن درحقیقت ان کی عمر چالیس سے ذیادہ ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ تیس سال میں عورت بھرپور جوان ہوتی ہے جبکہ چالیس کی عمر میں مذید جوان اور پچاس کے بعد تو جوبن پر ہوتی ہے۔

شاہدہ منی نے اپنا کیریئر اداکارہ کی حیثیت سے شروع کیا تھا اور ان کی پہلی فلم جہیز، 1982 میں ریلیز ہوئی تھی۔ یہ فلم سائن کرتے وقت شاہدہ منی کی عمر 18 برس تھی۔ اس مناسبت سے ان کی پیدائش کا سال 1964 اور عمر 59 سال بنتی ہے۔ جبکہ 1982 میں پہلی ریلیز کے اعتبار سے شاہدہ منی کا کیریئر 41 سال پر محیط ہے۔

عموماً خواتین کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنی عمر چھپاتی ہیں لیکن انڈسٹری میں اداکارہ میرا اس معاملے میں سب سے ذیادہ متنازعہ رہی ہیں جو ابھی تک سولہ سال کی ہیں۔ میرا کی پیروی میں شاہدہ منی کا یہ انٹرویو ان کی جگ ہنسائی کا سبب بن رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...
- Advertisment -

مقبول ترین

سید نور نے چوڑیاں 2، بنانے کا اعلان کردیا

فلمی شائقین کے لیے یہ خبر کسی دھماکے سے کم نہ ہوگی کہ سید نور نے ایک بار پھر لاہور کی...

ریسینٹ کمنٹس