Saturday, July 27, 2024
پہلا صفحہ تبصرے پیراماؤنٹ پلس کی ویب سیریز 'جو پِکٹ' آپ کو متاثر کرسکتی ہے

پیراماؤنٹ پلس کی ویب سیریز ‘جو پِکٹ’ آپ کو متاثر کرسکتی ہے

سیریز کا نام: جو پِکٹ
سیزن: دو
آئی ایم ڈی بی ریٹنگ: 7.7
زبان : انگریزی
صنف: کرائم، انوسٹیگیشن، نیو ویسٹرن
اقساط کی تعداد : دس( دونوں سیزنز کی اقساط کی تعداد دس ہے)
پہلا سیزن 2021 میں ریلیز کیا گیا جبکہ دوسرا سیزن 2023 میں پیش کیا گیا ہے۔

کہانی ہے جو پکٹ کی جو ایک گیم وارڈن ہے۔ گیم وارڈن کیا ہوتا ہے۔ گیم وارڈن ایک سرکاری کارندہ جو محافظ ہےعوام الناس کا، چرند پرند کا اور ماحول کا۔ جو لوگوں میں ماحولیاتی نظام کی تعلیم دیتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ، کشتی رانی، شکار اور مچھلی کے شکار سے متعلقہ قوانین کے نفاذ کو یقینی بناتا ہے۔

جو پکٹ ایک چھوٹے سے رورل ایریا میں تعینات ہو کر آتا ہے جس کا نام ویومونگ ہے۔ مگر یہاں آنے سے پہلے اس نے اس ریاست کے گورنر کا غیر قانونی مچھلی کا شکار کرنے پر چالان کر ڈالا تھا۔ چنانچہ محکمے کے دوسرے ملازمین کے خیال میں گورنر اور گورنمنٹ کے دوسرے سرکردہ لوگ اس سے خفا ہیں۔ لہذا اس لیے اس کا تبادلہ اس جگہ کیا گیا ہے ۔مگر جو اور اس کی بیوی جو کہ خود ایک وکیل ہے کو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ دوسرے ان کے بارے کیا سوچ رکھتے ہیں۔ وہ ایک محبت کرنے والا جوڑا ہے اور دوسروں کی مدد پر ہر وقت کمر بستہ ہیں۔ ان کا چھوٹا خاندان مزید دو افراد پر مشتمل ہے جو ان کی بیٹیاں ہیں اور ان کے گھر تیسرے مہمان کی آمد متوقع ہے ۔

پہلے سیزن کی پہلی قسط سے ہی کہانی بہت تیزی اور غیر متوقع انداز میں آگے بڑھتی ہے ۔ کہانی کا انداز ایسا ہے کہ جیسے مصیبتیں خود جو کا رہ تکتی ہیں۔ سسپنس آخر تک برقرار رکھا گیا۔ ایسا نہیں کہ ناظرین فوراً ہی معاملے کی تہہ تک پہنچ جائیں۔ بلکہ تمام اقساط میں کچھ ایسے پہلو رکھے گئے جو ناظر کو سکرین سے باندھے رکھے۔

جو پکٹ کو کچھ ایسا نظر آتا ہے جو عام انسان کی آنکھ سے اوجھل رہتا ہے۔ اس کے علاوہ کہانی میں جو پکٹ کا ماضی بھی فلیش بیک کی صورت دکھایا جاتا ہے جس سے کہانی میں مزید دلچسبی کا عنصر پیدا ہو جاتا ہے۔

جبکہ دوسرے سیزن میں ایک بہت بڑی معاشرتی برائی جو ہے تو امریکی معاشرے کی برائی مگر اس سے ملتے جلتے احوال یا برائی ہمارے معاشرے میں بھی پائی جاتی ہے۔ کیسے لوگ اپنی برائی کو اپنے عہدے، سٹیٹس اور مال ودولت سے کئی پردوں میں چھپا لیتے ہیں۔ بلکہ مظلوم کو آہ بھی نہیں کرنے دیتے۔ مگر آخر کار گناہ کا پردہ چاک ہو کر رہتا ہے اور تمام مظلوموں کو انصاف ملے یا نا ملے مگر ظالم کی دراز رسی ضرور کھینچی جاتی ہے ۔

اگر اداکاری کی بات کریں تو جوسے بھی زیادہ جو کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کی اداکاری مجھے زیادہ متاثر کن لگی۔ باقی بھی اداکار مناسب رہے۔ اور بچے بھی خوب اداکاری کرتے نظر آئے۔

چونکہ رورل ایریا تھا اور گیم وارڈن کی کہانی تھی تو ہر طرف ہرے بھرے گھاس کے قطعات ، گھنے جنگلات ، ندی نالے جنگلی جانور وغیرہ نظر آتے ہیں۔ لینڈ سکیپ شاندار ہے۔ یہ ڈرامہ کینیڈا میں فلمایا گیا ہے۔

تبصرہ نگار: اکبر شاہ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...
- Advertisment -

مقبول ترین

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...

سید نور نے چوڑیاں 2، بنانے کا اعلان کردیا

فلمی شائقین کے لیے یہ خبر کسی دھماکے سے کم نہ ہوگی کہ سید نور نے ایک بار پھر لاہور کی...

ریسینٹ کمنٹس