Saturday, July 27, 2024
پہلا صفحہ تبصرے ڈی کوڈ۔ انسانی رویوں میں غیر معمولی تبدیلیوں کے ساتھ اجنبی رویوں...

ڈی کوڈ۔ انسانی رویوں میں غیر معمولی تبدیلیوں کے ساتھ اجنبی رویوں پر فوکس کرتی ہوئی ایک دستاویزی فلم

ویسے تو پاکستان میں دستاویزی فلموں کی کوئی باقاعدہ مارکیٹ کہیں موجود ہے بھی تو مجھ جیسے عام انسان کو اس کے بارے میں تفصیل سے کوئی معلومات نہیں ہیں لیکن شرمین عبید چنائے کی دو ڈاکیومنٹری فلموں کو آسکر ایوارڈ ملنے کے بعد مجھ جیسوں کو بھی یہ بہر حال معلوم ہوچکا ہے کہ عام فیچر فلم کے شعبے میں ہم شاید اگلی کئی دہائیوں تک آسکر ایوارڈ کے حصول میں کامیاب نہ ہوسکیں مگر دستاویزی فلموں نے آسکر حاصل کرکے پاکستان کو آسکرز حاصل کرنے والی قوموں کی فہرست میں شامل کرادیا ہے۔ آسکرز جیسے پلیٹ فارم جو دستاویزی فلموں کی پذیرائی میں کشادہ ذہنی کا مظاہرہ کرتے ہیں غالباً یہی وجہ ہے کہ دستاویزی فلموں نے گزرے برسوں میں کافی ترقی کی ہے جس کا مطلب ہے کہ ان فلموں کے دیکھنے والے ناظرین کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوتا رہا ہے۔

ڈی کوڈ کے عنوان سے بنائی گئی جس دستاویزی فلم کا ذکر میں کرنے لگا ہوں یہ ہمارے دوست عاطف علی کی ایسی صلاحتیوں کی نمونہ پذیری ہے جن سے ہم واقف نہیں تھے۔ قبل ازیں عاطف مشہور ڈراما نویس، کانٹینٹ ڈپارٹمنٹ کے موثر فریق اور بعد ازاں ڈراما ڈائریکٹر کی حیثیت میں ابھرے۔ ڈرامے کی دنیا کے اصول کافی محدود ہیں لہٰذا آزاد منش تخلیق کار کسی اور شعبے میں طبع آزمائی کے لئے ہمیشہ بے چین رہتے ہیں۔ عاطف نے فلموں کی ڈائریکشن کی جانب پیش قدمی کی دو تین فلموں کی تکمیل کے بعد ہی فلمی صنعت جیسے دگر گوں ہوتی چلی گئی اور عاطف سمیت کئی دوسرے دلچسپی رکھنے والے فلم میکنگ کے شوقین افراد نے بھی فلموں کی مسلسل گراوٹ اور ناکامی کے بعد ہاتھ کھنیچ لئے اور یوں ان دنوں فلمی دنیا میں خزاں کا راج ہے ویرانی لوٹتی ہے اور امیدوں کے سوتے سوکھتے جاتے ہیں۔ ان ناموافق حالات میں عاطف علی نے دستاویزی فلموں کے شعبے کو جوائن کرلیا۔ اسی شعبے کی ایک تشکیل ’’ڈی کوڈ‘‘ ہے۔ انسانی رویوں کے نشیب و فراز در اصل نفسیات کا میدان ہیں اور اسی حوالے سے بعض نامانوس عادات و اطوار کو ڈس کس کرتے ہوئے مذکورہ فلم میں کئی نفسیاتی بیماریوں کو ڈی کوڈ کیا گیا ہے۔ بہت سے ایسے رویے کئی لوگوں کی زندگی کا حصہ ہیں جو در اصل نفسیاتی بیماریوں کی علامات ہیں لیکن پاکستان میں نفسیاتی بیماریوں کے حوالے سے واقفیت کی کمی اور سماجی جبر ،لوگوں کے رد عمل کے ڈراووں کی وجہ سے کتنے ہی ایسی ابتلا کا شکار افراد ساری زندگی خود بھی اذیت میں گزارتے ہیں اور ان کے لواحقین بھی تکلیف دہ حالات میں پھنسے رہتے ہیں۔ اس تناظر میں دیکھیں تو عاطف علی اور ان کا ادارہ فنی حسیات اور تکنیکی مہارتوں کو بروئے کار لاکر انسانی سماج کی بھاری خدمت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ڈی کوڈ میں ٹی وی ڈرامے اور فلموں سے اپنی پہچان کرانے والے جنید اختر بھی نظر آئے۔ یہ سمجھنے کی فی الحال ضرورت تو ہے کہ کسی اداکار کی موجودگی اور اس کی کارکردگی ایسی تخلیقات کے لئے کتنی سود مند ہوسکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...
- Advertisment -

مقبول ترین

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...

سید نور نے چوڑیاں 2، بنانے کا اعلان کردیا

فلمی شائقین کے لیے یہ خبر کسی دھماکے سے کم نہ ہوگی کہ سید نور نے ایک بار پھر لاہور کی...

ریسینٹ کمنٹس