Saturday, July 27, 2024
پہلا صفحہ تبصرے وشال بھردواج کی ’خفیہ‘ دلچسپ و دلفریب اسپائی تھرلر

وشال بھردواج کی ’خفیہ‘ دلچسپ و دلفریب اسپائی تھرلر

حالیہ برسوں میں بولی وڈ کی جانب سے بہت کم فلمیں اتنی مکمل دیکھنے کو ملی ہیں، جیسا کہ ’خفیہ‘ ہے۔ نیٹ فلیکس پر جاری کی گئی اس اسپائی تھرلر کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اسے وشال بھردواج جیسے تخلیق کار نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا ہے۔
فلم کا مرکزی خیال ایک بیسٹ سیلنگ ناول ’اسکیپ ٹو نو ویئر‘سے لیا گیا ہے لیکن وشال نے اس کہانی میں نئی روح پھونکنے کی کوشش کی ہے۔

خفیہ، کی جو بات آپ کو سب سے ذیادہ متاثر کرتی ہے، وہ یہ ہے کہ دنیا کی تین ٹاپ سیکریٹ ایجنسیوں کے گرد گھومتی اس فلم میں پٹھان، ایک تھا ٹائیگر، یا اس قبیل کی دوسری بولی وڈ فینٹسی اسپائی فلموں والا مصنوعی پن بالکل بھی نہیں ہے۔ یہ فلم آپ کو مشن امپوسیبل، اور جیمز بانڈ جیسا ناقابل یقین ایکشن اور سٹنٹ سیکوئنسز بھی نہیں دکھاتی لیکن اس کے باوجود کمال فلم ہے کیونکہ یہ آپ کو حقیقی دنیا میں ہی رکھتی ہے۔

کرشنا مہرا (تبو) بھارتی سیکرٹ ایجنسی را، کے لیے کام کرتی ہے لیکن وہ خود کو اپنی ایک مددگار حنا رحمان (ازمیری حق بدھون) کی موت کا ذمے دار سمجھتی ہے جسے آکٹوپس کا کوڈ نیم دے کر بنگلہ دیش آرمی کے بریگیڈیئر ثقلین مرزا (شفاعت فگار) کو قتل کرنے کا مشن سونپا جاتا ہے لیکن ثقلین مرزا کو امریکی سی آئی اے پہلے سے خبردار کردیتی ہے اور اس مشن میں حنا ماری جاتی ہے۔ حنا کو کرشنا نے ناصرف اس مشن کے لیے تیار کیا ہوتا ہے بلکہ ان دونوں میں جسمانی تعلق بھی دکھایا گیا ہے، یعنی دونوں ہم جنس پرست ہیں۔ اس کسک کو کرشنا، حنا کی موت کے بعد اور بھی شدت سے محسوس کرتی ہے۔ ہم جنس پرستی کی وجہ سے ہی وہ اپنے شوہر اور بیٹے سے دور ہوتی ہے۔

کہانی کا دوسرا رخ ’را‘ کے لیے کام کرنے والا ایک اور سیکرٹ ایجنٹ روی (علی فضل) ہے جس پر کرشنا کے باس جیو (اشیش ودیارتھی) کو شک ہوتا ہے کہ وہ را، کے سیکرٹ ڈاکیو منٹس پڑوسی ملک کو بیجتا ہے۔ اس کی بیوی چرو (وامیقا گبی) اور ماں للیتا(نونیندرا بہل) بھی شک کے دائرے میں آتی ہیں اور بالاخر روی کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کا پلان حتمی مرحلے میں داخل ہوتا ہے لیکن عین موقع پر روی کو اپنے اردگرد پھیلائے جال کا علم ہوجاتا ہے اور وہ انڈیا سے بھاگنے کا پلان بناتا ہے مگر چرو اس کے ساتھ جانے سے انکار کردیتی ہے اور اپنے بیٹے کو بھی نہیں لے جانے دیتی۔ للیتا اپنی بہو پر گولی چلادیتی ہے اور ماں بیٹا چرو کو شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوجاتے ہیں۔

چرو، کرشنا سے مدد مانگتی ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو واپس پانا چاہتی ہے اور اس کے بدلے میں روی کی گرفتاری میں مدد دے سکتی ہے۔ کرشنا کی مدد سے چرو اپنے شوہر تک پہنچ جاتی ہے لیکن روی اس پر مسلسل شک کرتا ہے۔ چرو کی مدد سے کرشنا روی تک پہنچ کر آفر کرتی ہے کہ اگر وہ بریگیڈیئر ثقلین کے قتل میں مدددیتا ہے تو اسے اور اس کی فیملی کوتحفظ مل سکتا ہے۔ ایک ڈرامائی کلائمکس میں بریگیڈیئر ثقلین مارا جاتا ہے اور روی کو واپس بھارت ڈی پورٹ کردیا جاتا ہے۔

فلم کی کہانی سے کہیں ذیادہ کرسپی اور تھرلنگ ، خفیہ، کا اسکرین پلے ہے۔ ایک فلم کو سجانے اور قابل دید بنانے میں اسکرین پلے کا کردار ہمیں وشال جیسے ڈائریکٹرز کی فلموں میں ہی ملتا ہے۔

اگر آپ ایک ایسی اسپائی تھرلر دیکھنے کے موڈ میں ہیں جس میں انتہائی غیرجانب داری سے دنیا کی تین بڑی سیکرٹ سروسز کو ایک دوسرے سے نبرد آزما دکھایا گیا ہو تو پہلی فرصت میں خفیہ، دیکھیں۔ بھارت میں اب اس مزاج کی متوازن فلمیں کم کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں۔

وشال کے کریڈٹ پر مختصر کیریئر کے باوجود کئی ایسی فلمیں ہیں جو اس ڈائریکٹر کا اسلوب یا برانڈ کہی جاسکتی ہیں، جن میں مقبول، اوم کارا، حیدر، پٹاخہ، وغیرہ ناقابل فراموش کام ہے۔ خفیہ، بھی وشال کے کریڈٹ پر ایک فخریہ فلم کے طور پر درج ہوچکی ہے۔

اس فلم میں وشال نے ایک اور کریڈٹ بھی اپنے کھاتے میں لکھوایا ہے اور وہ میوزک ڈپارٹمنٹ ہے۔ فلم کا دورانیہ دو گھنٹے 37 منٹ ہے جس میں 35 منٹ کے ساؤنڈ ٹریکس ہیں اور یہ سبھی کمپوزیشنز وشال نے خود دی ہیں۔

اداکاری کی بات کریں تو فلم میں تبو نے اپنے تجربے کی بدولت سب کو پیچھے چھوڑ دیا لیکن وامیقا گبی نے حیران کن پرفارمنس دی ہے۔ اس کے کردار میں کئی شیڈز ہیں جنہیں وامیقا نے بخوبی نبھایا۔ فلم میں وامیقا کا ایک بولڈ سین بھی ہے جو کہ شاید اس لیگ کی کوئی دوسری اداکارہ کرنے پر راضی نہ ہوتی لیکن وامیقا نے اس کردار کے لیے یہ کمپرومائز بھی کیا۔

دیگر اداکاروں میں بالترتیب علی فضل، نونیندرا بہل، ازمیری حق، اتل کلکرنی، شفاعت فگار، اور سب سے آخر میں اشیش ودیارتھی کا نام لیا جاسکتا ہے۔ اوور آل خفیہ، تبو اور وامیقا کی فلم ہے۔

اگر آپ ایک ایسی اسپائی تھرلر دیکھنے کے موڈ میں ہیں جس میں انتہائی غیرجانب داری سے دنیا کی تین بڑی سیکرٹ سروسز کو ایک دوسرے سے نبرد آزما دکھایا گیا ہو توپہلی فرصت میں خفیہ، دیکھیں۔ بھارت میں اب اس مزاج کی متوازن فلمیں کم کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...
- Advertisment -

مقبول ترین

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...

سید نور نے چوڑیاں 2، بنانے کا اعلان کردیا

فلمی شائقین کے لیے یہ خبر کسی دھماکے سے کم نہ ہوگی کہ سید نور نے ایک بار پھر لاہور کی...

ریسینٹ کمنٹس