Friday, January 21, 2022
پہلا صفحہ باکس آفس کھیل کھیل میں، کی باکس آفس رپورٹ

کھیل کھیل میں، کی باکس آفس رپورٹ

فلم والا پکچرز کی ڈرامہ مووی ’کھیل کھیل میں‘ 19 نومبر کو پاکستان بھر کے سنیماؤں میں ریلیز کردی گئی۔ اوور سیز سرکٹ میں صرف برطانیہ میں فلم کی ریلیز ممکن ہوسکی۔ ریلیز کے ابتدائی روز فلم کا باکس آفس ریسپانس توقعات سے بھی کم تر رہا۔ اس کی بڑی وجہ فلم کی کم زور مارکیٹنگ اور پروموشن کو قرار دیا جارہا ہے۔ فلم کی مناسب تشہیر نہیں کی گئی اور نہ ہی میڈیا پارٹنر(نجی چینل) کی جانب سے فلم کو بہتر انداز میں پروموٹ کیا گیا۔ حتیٰ کہ یوکے میں بھی فلم کی مارکیٹنگ اور پروموشن پر دھیان نہیں دیا گیا۔ جس کے نتیجے میں فلم کو پاکستانی کمیونٹی کی توجہ بھی نہ مل سکی۔

فلم کے ڈسٹری بیوٹرسمیت ٹریڈ پنڈتوں کو اُمید تو تھی کہ لاک ڈاؤن کے بعد باکس آفس اتنا اچھا ریسپانڈ نہیں کرے گا لیکن فلم کا کلیکشن تباہ کن حد تک نیچے رہا۔ فلم کے ٹریلرکو ملنے والے ٹھنڈے ریسپانس کے بعد فلم کے پریمئر پر کھیل کھیل میں، کے حوالے سے لوگوں کی جو عمومی رائے سامنے آئی، اس کے بعد ٹریڈ جغادری دعوا کررہے تھے کہ یہ فلم کم سے کم 15 ملین روپے کا ویک اینڈ ضرور کرے گی لیکن پہلے دن کے ریسپانس کو دیکھتے ہوئے اب یہ ٹارگٹ پورا ہونا بھی مشکل لگ رہا ہے۔

ہدایت کار نبیل قریشی اورپروڈیوسر فضا علی میرزا کی یہ فلم 1971 کی پاک بھارت جنگ اور سقوطِ ڈھاکا کا احاطہ کرتی ہے۔ کھیل کھیل میں، کی کاسٹ میں سجل علی، بلال عباس، منظر صہبائی، جاویدشیخ، ثمینہ احمد،فرحان علی آغا، موجز حسن، نوید رضا، مرینہ خان، لیلیٰ واسطی، اور زہرہ نواب شامل ہیں۔

ریلیزکے پہلے روز اس فلم نے کراچی اور حیدرآباد سے صرف چار لاکھ کا بزنس کیا۔ جبکہ پنجاب بھر سے ٹوٹل کلیکشن صرف 23لاکھ روپے ہوئی۔ یوں اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ ملاکرفلم کا پہلے دن کا ٹوٹل بزنس 30لاکھ کے لگ بھگ ہوا۔
آج ہفتے کے دن کے شوز بھی کچھ ذیادہ بہتر نہیں گئے تاہم دوسرے دن کی حتمی بزنس رپورٹ کل اپ ڈیٹ کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

اسپائیڈرمین:نو وے ہوم، کا پاکستانی سنیماؤں پر دھواں دار بزنس، دو ہفتوں میں 25 کروڑ کمالیے

دسمبر 17 کو ریلیز کی جانے والی ہالی وڈ مووی ’اسپائیڈرمین:نو وے ہوم‘ نے کووڈ کے بعد سنیماؤں پر طاری جمود...

تاریخ کی پہلی بلوچی فلم ’دودا‘ اُردو ڈب ورژن کے ساتھ سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی

دودا، وہ پہلی بلوچی فلم ہے جو سنیماگھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔ نوجوان ڈائریکٹر عادل بزنجو...

اسپائیڈرمین:نو وے ہوم، کا پاکستان میں پہلے ہفتے 12 کروڑ کا بزنس

دسمبر کی 17 کو ریلیز کی جانے والی ہالی وڈ مووی ’اسپائیڈرمین:نو وے ہوم‘کے پاکستانی سنیماؤں پر دھواں دار...
- Advertisment -

مقبول ترین

پاکستان کی پہلی ٹین ایج ایڈوینچر مووی ’کھیل‘ نمائش کے لیے تیار

پاکستان کی پہلی ٹین ایج ایڈوینچر مووی کھیل، کا ابھی پہلا حصہ ریلیز نہیں ہوپایا کہ پروڈکشن ہاؤس ریور ویو فلمز...

ریسینٹ کمنٹس