Saturday, July 27, 2024
پہلا صفحہ مضامین پاکستانی فلموں کی ملکۂ حسن نادرہ جسے بچوں کے سامنے قتل کردیا...

پاکستانی فلموں کی ملکۂ حسن نادرہ جسے بچوں کے سامنے قتل کردیا گیا تھا

پاکستان کی معروف فلمی اداکارہ ’نادرہ‘ کا اصل نام ملکہ فرح تھا۔ نادرہ کی پیدائش 26 دسمبر 1968 کو لاہور کے بازار حسن میں ہوئی۔ نادرہ کی والدہ کا نام نسیم اختر اور والد کا نام اکبر بھٹی تھا۔ نادرہ کے بچپن میں ہی ان کی والدہ نے دوسری شادی کرکے بازار حسن چھوڑ دیا اور نادرہ کی خالہ سیاں بی بی نے نادرہ کی پرورش اور نگہداشت کی ذمہ داری سنبھال لی۔
نادرہ کی فیملی میں دو بھائی اور دو بہنیں تھیں۔ سیاں بی بی نے نادرہ کی بہن گڈی، کی بھی پرورش کی اور اسے رقص کی ترتیب دی۔
سیاں بی بی کی تربیت کے نتیجے میں نادرہ ایک بہت اچھی رقاصہ بنی اور اپنے ڈانسزکی بدولت خاصی شہرت پائی۔ نادرہ کی شہرت وقت کے مشہور ہدایت کار یونس ملک تک بھی پہنچی جو کہ ایسی اداکارہ کی تلاش میں تھے جو اداکارہ انجمن کو گھر کا راستہ دکھا سکے۔ ہدایت کار یونس ملک نے نادرہ اور نیلی کو اپنی فلم آخری جنگ کے لیے سائن کیا۔ فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے بھی نادرہ کے ٹھاٹ باٹھ دیکھنے والے تھے اور وہ واحد اداکارہ تھی جو پہلے دن اپنی ذاتی کار میں اسٹوڈیومیں داخل ہوئی تھی۔

سن 1992 میں نادرہ نے گولڈ بزنس سے وابستہ بزنس مین اعجاز حسین سے دوسری شادی کی۔ اس شادی سے ان کی ایک بیٹی رُباب اور ایک بیٹا علی حیدر پیدا ہوا۔ اس شادی کے بعد نادرہ خاندانی الجھنوں کا شکار رہیں۔ بازار حسن میں نادرہ کے رشتے دارجو اس کی کمائی میں حصے دار تھے، اس شادی کے شدید خلاف تھے۔

ہدایتکار یونس ملک کی فلم آخری جنگ 1986 میں ریلیز ہوئی تھی مگر اس سے قبل نادرہ کی دوسری فلم نشان، ریلیز ہو چکی تھی۔
نشان، کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر الطاف حسین اور موسیقی وجاہت عطرے کی تھی۔ یہ فلم 4 جولائی 1986 کو ریلیز ہوئی۔ ’آخری جنگ‘ کے ہدایت کار یونس ملک اور موسیقی وجاہت عطرے کی تھی۔ اس فلم میں نادرہ نے سلطان راہی اور غلام محی الدین کے ساتھ عمدہ اداکاری کا مظاہرہ کیا۔ یہ فلم 17 اگست 1986 کو ریلیز ہوئی۔

ابتدا سے ہی کامیابیاں ملنے کے بعد نادرہ نے تیزی سے شہرت کی منزلیں طے کرنا شروع کیں اور 60 کے قریب اردو اور پنجابی فلموں میں کام کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں آخری جنگ، نشان، بادل، میری آواز، ناچے ناگن، کمانڈو، حکومت، مفرور، تحفہ، مجرم، یارانہ، وطن کے رکھوالے، حفاظت، ظلم دا راج، جانباز، مارشل، اور وقت، شامل ہیں۔ انہوں نے اس وقت کے معروف ہیروز سلطان راہی، اظہار قاضی، غلام محی الدین، اسماعیل شاہ اور دیگر کے ساتھ کامیاب جوڑی بنائی۔ نور جہاں کی آواز میں کئی سپرہٹ گیت نادرہ پر فلمائے گئے۔ 1991 میں فلم وطن کے رکھوالے، میں انہیں بہترین اداکارہ کا نگار ایوارڈ دیا گیا۔
اپنے کیریئر کے عروج پر نادرہ نے لاہور میں انکم ٹیکس آفیسر مبین ملک سے شادی کرلی لیکن یہ شادی ذیادہ عرصہ نہ چل سکی اور طلاق پر منتج ہوئی۔

سن 1992 میں نادرہ نے گولڈ بزنس سے وابستہ بزنس مین اعجاز حسین سے دوسری شادی کی۔ اس شادی سے ان کی ایک بیٹی رُباب اور ایک بیٹا علی حیدر پیدا ہوا۔ اس شادی کے بعد نادرہ خاندانی الجھنوں کا شکار رہیں۔ بازار حسن میں نادرہ کے رشتے دارجو اس کی کمائی میں حصے دار تھے، اس شادی کے شدید خلاف تھے۔

کچھ عرصہ وہ اپنے بچوں کو لے کر انگلینڈ میں بھی مقیم رہیں مگر پھر کیریئر کی خاطر وطن واپس آ گئیں۔ اپنی آخری فلم لیلیٰ کے بعد 1994 میں نادرہ نے فلمی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

چھے اگست 1995 کو نادرہ کو لاہور کے علاقے گلبرگ میں نا معلوم افراد نے قتل کر دیا۔ اس وقت نادرہ کی عمر محض 29 برس تھی۔ وہ لبرٹی مارکیٹ کے ایک ہوٹل سے اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ کھانا کھا کر واپس جا رہی تھیں کہ راستے میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے انہیں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ قتل کے اس واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔ جیسا کہ بعد میں سلطان راہی کے قتل کیس میں بھی کیا گیا۔ فائرنگ کرنے والے نے نادرہ پر پانچ فائر کیے جن میں سے تین فائر نادرہ کو گردن اور منہ پر لگے۔ نادرہ کو شدید زخمی حالت میں لاہور کے سروسز ہسپتال لایا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔ نادرہ کی تدفین لاہور کے مشہور میانی صاحب قبرستان میں کردی گئی۔

نادرہ نے کم و بیش 60 فلموں میں کام کیا جن میں سے 51 ریلیز ہوئیں۔ ذیادہ تر نادرہ کی فلمیں پنجابی زبان میں یا ڈبل ورژن تھیں۔ ان کی واحد اُردو فلم ”میری آواز“ تھی۔ جس میں ان کے ہیرو اسماعیل شاہ تھے۔ اس فلم کے دو گانے جو ناہید اختر کی آواز میں ہیں، نادرہ پر فلمائے گئے۔ اس فلم میں نادرہ کے رقص کا موازنہ مادھوری ڈکشت سے کیا گیا۔
نادرہ نے سلطان راہی، غلام محی الدین، اور اسماعیل شاہ کے ساتھ سب سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔ ندیم کے ساتھ نادرہ نے فلم ”تیس مار خان“ میں کام کیا۔

نادرہ کی مقبولیت نے اس وقت کی ٹاپ ہیروئنوں انجمن، نیلی، صائمہ، ریما،اور مدیحہ شاہ کو کافی پریشان کررکھا تھا۔ خصوصاً نادرہ نے جس اداکارہ کے کیریئر کا تقریباً خاتمہ کردیا تھا وہ انجمن تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نادرہ نے انجمن کا کیریئر ختم کیا اورنادرہ کی موت کے بعد انجمن نے اس کے پہلے شوہر مبین ملک سے بیاہ رچالیا۔ اور اس کے تین بچوں کی ماں بنی۔
سن 2021 میں عین عید والے دن لاہور میں مبین ملک کوبھی قتل کردیا گیا۔
نادرہ کی پہلی ڈبل ورژن فلم ”زخمی عورت“ تھی جس کے ہدایت کار اقبال کاشمیری اور موسیقی وجاہت عطرے کی تھی۔
شان کے ساتھ نادرہ کی فلم ”حسن کا چور“ کے ہدایت کار الطاف حسین تھے۔

نادرہ کی شہرت اور مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہدایت کار الطاف حسین نے اس کے نام سے فلم ”نادرہ“ بنائی۔ اس فلم کی کاسٹ میں نادرہ کے ساتھ صائمہ اور شان تھے۔

فلم محبوبہ، میں ان کے مقابلے پر انجمن اور ریما تھیں۔ اس فلم کے ہدایت کار حسنین تھے۔
نادرہ کی آخری فلم ”لیلیٰ“ تھی جس کے ہدایت کار نذر السلام تھے۔ اس فلم میں نادرہ کے ہیرو اظہار قاضی تھے۔ یہ فلم 14 اکتوبر 1994 کو ریلیز ہوئی۔
نادرہ کے اندوہناک قتل کے ٹھیک پانچ ماہ تین دن کے بعد پنجابی فلموں کے سپر اسٹارسلطان راہی کو قتل کر دیا گیا۔ ان کا قتل 9 جنوری 1996 کو گوجرانوالہ میں ہوا۔

کیسا اتفاق ہے کہ نادرہ کے ساتھ کئی فلموں میں کام کرنے والے ہیرو اسماعیل شاہ اس سے تین سال قبل ہارٹ اٹیک سے کوئٹہ میں چل بسے۔ ان کا انتقال 29 اکتوبر 1992 کو ہوا۔
ان کی آخری فلم کے ہیرو اظہار قاضی بھی 24 دسمبر 2007 کو کراچی میں انتقال کرگئے۔ یوں اداکارہ نادرہ کے ساتھ ساتھ ان کے بیشتر ہیروز بھی اس دنیا میں نہیں رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...
- Advertisment -

مقبول ترین

ہمایوں سعید اور ثمینہ کی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف

ٹی وی اور فلم کے سینئر ڈائریکٹر سکندر شاہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں سپراسٹار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے...

عمروعیار، آ نیو بگنینگ، کیسی فلم ہے؟

سب سے پہلے صاف اور سیدھی بات، اس عید پر ریلیز ہونے والی چاروں پاکستانی فلموں عمروعیار، آ نیو بگنینگ، ابھی،...

سید نور نے چوڑیاں 2، بنانے کا اعلان کردیا

فلمی شائقین کے لیے یہ خبر کسی دھماکے سے کم نہ ہوگی کہ سید نور نے ایک بار پھر لاہور کی...

ریسینٹ کمنٹس