Saturday, November 9, 2024
پہلا صفحہمضامینگھبرانا نہیں ہے۔ تفریحی مصالحوں سے بھرپور ایک میٹھی فلم

گھبرانا نہیں ہے۔ تفریحی مصالحوں سے بھرپور ایک میٹھی فلم

اس سال عید الفطر پر پانچ پاکستانی اور ایک ہالی وڈ فلم ”ڈاکٹر اسٹرینج اِن دی ملٹی ورس آف میڈنیس“ ریلیز کی جارہی ہیں۔ یہی وہ فلم ہے جس سے پانچوں پاکستانی فلموں کو سخت مقابلے کا سامنا ہوسکتا ہے۔ تاہم عید پرریلیز کی جانے والی پانچوں مقامی فلمیں بھی تفریح سے بھرپور خالصتاًکمرشل فلمیں ہیں جو خصوصاً فیملی آڈیئنس کی توجہ سمیٹ سکتی ہیں۔

عیدالفطرپر ریلیز کی جانے والی اُردو فلموں ’گھبرانا نہیں ہے‘، ’چکر‘، ’دم مستم‘، اور ’پردے میں رہنے دو‘ کے ساتھ ایک پنجابی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ بھی نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

گھبرانا نہیں ہے، رومینٹک کامیڈی فلم ہے جس کی کاسٹ میں صبا قمر، زاہد احمد، سید جبران، جان ریمبو، سہیل احمد، نیر اعجاز، عرفان موتی والا، نذر حسین اور سلیم معراج شامل ہیں۔ فلم کے پروڈیوسرز جمیل بیگ اور حسن ضیا ہیں۔ فلم کا اسکرپٹ محسن علی اور ثاقب خان کا ہے جبکہ ڈائریکٹر ثاقب خان ٹی وی انڈسٹری کے ایک کامیاب ڈائریکٹر ہیں، یہ ان کی ڈیبیو فلم ہے۔ فلم کا میوزک شجاع حیدر نے دیا ہے۔ گھبرانا نہیں ہے، جے بی فلمز کے بینر سے ریلیز کی جارہی ہے۔

فلم کی کہانی زیب النساء(صبا قمر) کے انتقام سے شروع ہوتی ہے اور ڈرامائی موڑ لیتے ہوئے ایسے مقام پر آکھڑی ہوتی ہے جہاں زوبی کی محبت امتحان سے دوچار ہوجاتی ہے۔ زوبی، کے والد (سہیل احمد) بیٹی کی شادی کے لیے اپنا کراچی والا پلاٹ بیچنے لاہور سے آتے ہیں لیکن انہیں کراچی آکر سرپرائز ملتا ہے کہ وہ تو لینڈ مافیا کے قبضے میں ہے اورشہر کا سب سے بڑا ڈان بھائی میاں (نیراعجاز) اس پر قابض ہے۔ زوبی، بھائی میاں کو سبق سکھانے کراچی آتی ہے جہاں اس کا سامنا ایک کرپٹ پولیس آفیسر سکندر حسن (زاہد احمد) سے ہوتا ہے جو بھائی میاں کے لیے کام کرتا ہے۔

زوبی، کا کزن وِکی (سید جبران) اس لڑائی میں زوبی کا ساتھ دیتا ہے کہ شاید کبھی زوبی کو اس پر ترس آجائے اور وہ اس کے عشق کو سنجیدگی سے قبول کرلے لیکن زوبی، سکندر کو دل دے بیٹھتی ہے۔ ادھر زوبی، بھائی میاں سے قریب ہونے کی کوشش کرتی ہے اور اس کی پرانی محبوبہ جہاں آرا بیگم کا روپ دھارکربھائی میاں کا اعتماد حاصل کرلیتی ہے لیکن جونہی زوبی، بھائی سے پلاٹ کی پوری رقم لے کر واپس لاہور جاتی ہے اور بھائی میاں کو اس دھوکے کا علم ہوتا ہے وہ بارات لے کر زوبی کے دروازے پر پہنچ جاتے ہیں۔ اب لڑکی ایک ہے اور امیدوار 2۔

اس جنگ میں جیت کس کی ہوتی ہے؟ زوبی ، کو اس دھوکے کی کیا سزا ملتی ہے؟ ان سوالوں کے جواب آپ کو فلم دیکھ کر ہی مل سکیں گے۔ اس فلم کا میوزک بھی لاجواب ہے۔ فلم میں کل تین گانے شامل ہیں اور تینوں ہی کیچی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس