Thursday, September 19, 2024
پہلا صفحہخبریںتین شارٹ فلمز کا مجموعہ تیری میری کہانیاں، عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی

تین شارٹ فلمز کا مجموعہ تیری میری کہانیاں، عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی

یوٹیوب چینل سی پرائم کی آنے والی فیچر فلم تیری میری کہانیاں، اس عیدالاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ یہ فلم جس میں نبیل قریشی اور ندیم بیگ کی ہدایت کاری کے وژن کو یکجا کیا گیا ہے، تجربہ کار اداکارہ اور پروڈیوسر مرینہ خان کی سلور اسکرین کے لیے پہلی ہدایت کاری کے طور پر بھی اہمیترکھتی ہے، جن کے نام پر کئی ہٹ ٹی وی سیریلز ہیں۔ یہ فلم دراصل تین ڈائریکٹرزکی شارٹ فلموں پر مشتمل ایک جوائنٹ وینچر ہے جس میں تین مختلف کہانیاں بیان کی گئی ہیںجنہیں خلیل الرحمٰن قمر، واسع چوہدری اور فلم لال کبوتر کی مشہور اسکرین رائٹر جوڑی علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے لکھا ہے۔

یوٹیوب چینل سی پرائم کی سی ای او سیمی نوید کے مطابق تیری میری کہانیاں، پاکستان میں کسی بھی فیچر فلم کے لیے سب سے بڑا تخلیقی ملاپ ہے اور اس عیدالاضحیٰ پر سب سے بڑی کاسٹ کی حامل فلم کے ساتھ ہم میدان میں ہوں گے۔
نبیل قریشی جو اپنی باکس آفس ہٹ فلموں نا معلوم افراد 1 اور 2، ایکٹر ان لائ، اور قائد اعظم زندہ باد کے لیے مشہور ہیں، کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان میں ایسا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔

ندیم بیگ جنہوں نے جوانی پھر نہیں آنی 1 اور 2، پنجاب نہیں جاؤں گی اور لندن نہیں جاؤں گا، جیسی بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں، اپنے اس پروجیکٹ کے لیے بے حد ایکسائیٹڈ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی سنیما پر یہ اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہوگا۔ فلم بین اس انوکھے اور منفردتجربے کے لیے تیار رہیں۔ مرینہ خان کا اپنی فلم کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ان کہانیوں کے بارے میں ہے جو ہمیں اکٹھا کرتی ہیں۔ انڈسٹری کے کچھ مشہور لوگ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر کچھ ایسا تخلیق کر رہے ہیں کہ جو یقینا آپ کو پسند آئے گا۔
واسع چوہدری کے مطابق، تیری میری کہانیاں بہت سے عالمی نظریات کا ایک اشتراک ہے۔ اس انڈسٹری کے بڑے نام خلیل الرحمٰن قمر، ندیم بیگ، نبیل قریشی، مرینہ خان، سب ایک پروجیکٹ میں اکھٹے ہیں۔ یہ تاریخ سازہے۔ سمجھ لیں کچھ مزے دار سامنے آنے والا ہے۔ یہی جذبات خلیل الرحمان قمرکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تیری میری کہانیاں، کی خوبصورتی اس کے تنوع میں ہے۔ یہاں سب کے لیے کچھ نہ کچھ ہے۔

واضح رہے کہ سی پرائم نے دو سال قبل یوٹیوب چینل کے لیے شارٹ فلمز کی پروڈکشن شروع کی تھی جسے اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی صورت میں لانچ کیا جارہا ہے۔ یہ تینوں شارٹ فلمیں بھی یوٹیوب چینل کے لیے ہی پروڈیوس کی گئی تھیں لیکن سنیماؤں پر فلموں کی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ یہ تینوں شارٹ فلمز ایک فلم کی صورت یکجا کرکے پہلے سنیماز میں ریلیز کی جائیں اور بعد میں انہیں سی پرائم اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس