Sunday, March 16, 2025
پہلا صفحہباکس آفسدی لیجنڈ آف مولا جٹ، نے پاکستان میں 100 کروڑ روپے باکس...

دی لیجنڈ آف مولا جٹ، نے پاکستان میں 100 کروڑ روپے باکس آفس کا ہدف عبور کرلیا

دی لیجنڈ آف مولا جٹ، نے بالاخر پاکستان کی تاریخ کی پہلی فلم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا جو صرف ڈومیسٹک سرکٹ میں سو کروڑکا بزنس کرچکی ہے۔ نئے سال کے آغاز پر یہ خوش خبری سب سے پہلے دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کے ڈائریکٹر بلال لاشاری نے بریک کی۔

بلال نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر شیئر کیا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ، نے باضابطہ طور پرڈومیسٹک باکس آفس پر 100 کروڑ اور دنیا بھر میں 10 ملین ڈالر سے تجاوز کر لیا ہے۔ انہوں نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کی پوری ٹیم اور دنیا بھر میں مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس فلم کو شاندار کامیابی دی۔

اسی رات امریکی چینل سی این این نے فلم کے ہیرو فواد خان کو بھی لائیو ویڈیو کال پر لیا اوران سے اس کامیابی پر تاثرات معلوم کیے۔
فواد خان نے کہا کہ پاکستانی سنیما کے لیے 2022 سب سے بڑا سال رہا ہے، جس کی بنیادی وجہ بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ہے۔

اس فلم نے جس طرح کا بزنس کیا ہے، جس طرح فلم سازی کی حدود کو آگے بڑھایا ہے، اس کا آنے والے سالوں پر گہرا اثر پڑے گا۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کی بھارت میں نمائش کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھا ہوگا، اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ دونوں ملکوں کو قریب لانے کا بہترین طریقہ ہے۔ میرے خیال میں یہ ان مٹھائیوں اور لذتوں کی طرح ہے جو ہم عید اور دیوالیوں پر ایک دوسرے کو بھیجتے ہیں۔ فلم اور موسیقی اس قسم کا تبادلہ ہے لیکن دونوں طرف معاملات اب بھی تھوڑے گرم ہیں۔

the legend of maula jatt

فواد خان نے مس مارول کے ساتھ ایم سی یو کا حصہ بننے کے بارے میں بھی بتایا۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کی کامیابیوں اور ریکارڈز کا سلسلہ ابھی جاری ہے اور مجموعی طور پر فلم کا ورلڈ وائیڈ بزنس 230 کروڑ روپے ہوچکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس