Sunday, June 1, 2025
پہلا صفحہباکس آفسپنجابی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ، 100 کروڑ کا ہدف عبور...

پنجابی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ، 100 کروڑ کا ہدف عبور کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی

دی لیجنڈ آف مولا جٹ، باکس آفس پر 100 کروڑ کا جادوئی ہندسہ عبور کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی۔ دنیا بھر میں بزنس کے نئے ریکارڈز بناتے ہوئے دی لیجنڈ آف مولا جٹ، نے یہ اعزاز ریلیز کے بعد محض دس دنوں میں حاصل کیا ہے۔

دوسرے ویک اینڈ کے اختتام پر فلم نے ڈومیسٹک سرکٹ (پاکستان) میں 29 کروڑ 41 لاکھ روپے کا گراس بزنس کرلیا ہے جبکہ اوور سیز سرکٹ میں یہ فلم 80 کروڑ روپے کماچکی ہے۔ یوں مجموعی طور پر 23 اکتوبر تک فلم کے کلیکشنز 109 کروڑ 41 لاکھ روپے ہوچکے ہیں۔

پنجابی زبان میں ریلیز کی گئی دی لیجنڈ آف مولا جٹ، پچیس ممالک کی 500 اسکرینز پر ریلیز کی گئی ہے۔
پہلے ویک کے اختتام پر باکس آفس پر بزنس کے اعتبار سے دی لیجنڈ آف مولا جٹ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ریٹنگ میں نمبر ون پر رہی۔ کینیڈا میں یہ فلم چھٹے نمبر پر، آسٹریلیا میں آٹھویں نمبر پر اور برطانیہ میں نویں نمبر پر رہی۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ، پہلی پاکستانی فلم ہے جو کہ اس بڑے پیمانے پر دنیا بھر میں ریلیز کی گئی ہے۔ امریکا کی 24 ریاستوں سمیت یہ فلم کینیڈا، اسپین، جرمنی، فن لینڈ، بیلجیئم، آسٹریا، سویڈین، ناروے، اٹلی، نیدر لینڈ، ڈنمارک، برطانیہ، آسٹریلیا، کے علاوہ خلیجی ممالک سعودی عرب، قطر، بحرین، اومان، متحدہ عرب امارات میں ریلیز کی گئی ہے۔ جمعہ 21 اکتوبر سے یہ فلم چار دیگر ملکوں کویت، فرانس، گھانا اور ماریشس میں بھی ریلیزکردی گئی ہے۔

ٹریڈ پنڈتوں کے مطابق یہ فلم 200 کروڑ کا ہدف بھی باآسانی عبور کرسکتی ہے۔

image description

دوسرے ویک میں بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں فلم کے بزنس میں تیزی دیکھی جارہی ہے اور حیران کن طور پر فلم نے دوسرے ہفتے کے ویک اینڈ میں پہلے ہفتے سے ذیادہ بہتر کلیکشنز کیے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس