Thursday, April 18, 2024
پہلا صفحہ انٹرویوز مصطفیٰ قریشی اور سلطان راہی نے تعاون نہیں کیا، الطاف حسین

مصطفیٰ قریشی اور سلطان راہی نے تعاون نہیں کیا، الطاف حسین

معروف پاکستانی فلم ڈائریکٹر الطاف حسین نے انکشاف کیا ہے کہ سلطان راہی اور مصطفی قریشی نے ان کے خلاف محاذ بنالیا تھا اور ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا جب انہوں نے ایک فلمی میگزین کو انٹرویو میں یہ کہہ دیا تھا سلطان راہی اور مصطفی قریشی کی وجہ سے فلم انڈسٹری تباہی کی طرف جارہی ہے۔ یہ باتیں انہوں نے میٹرو لائیو ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہیں جو یوٹیوب پر موجود ہے۔

فلم اسٹار رانی اور الطاف حسین


انہوں نے کہا کہ وہ انورکمال پاشا کے شاگرد تھے اور پاشا صاحب نے ہی انہیں پہلی بار فلم ڈائریکٹ کرنے کا موقع فراہم کیا۔ مصطفی قریشی سے پہلی پنجابی فلم ’چار خون دے پیاسے‘ انہوں نے ہی کروائی۔ جس کے بعد مصطفی قریشی اس قدر مصروف ہوگئے کہ ان کے پاس اپنے محسن کی فلم میں ہی کام کرنے کا وقت نہیں تھا۔ الطاف حسین کے کئی شاگرد آگے چل کر فلم انڈسٹری میں بے حد کامیاب ثابت ہوئے جن میں داؤد بٹ اور شاہد رانا کا نام نمایاں ہے۔ الطاف حسین نے سلطان راہی کے زیادہ معاوضہ مانگنے پر علی اعجاز اور ننھا کی جوڑی متعارف کروائی جو کہ کئی سالوں تک باکس آفس پر راج کرتی رہی۔ پھر جب علی اعجاز نے بھی الطاف حسین کے ساتھ رویہ بدلا تو انہوں نے جاوید شیخ کو لے کر پنجابی فلم ’مہندی‘ بنائی، جو سپرہٹ ہوگئی۔ الطاف حسین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے غلام محی الدین اور اظہار قاضی کو پہلی بار پنجابی فلموں میں متعارف کروایا۔ ان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلموں سالا صاحب، صاحب جی، دھی رانی، نکاح، چوڑیاں، مہندی،قدرت، لاوارث، اوررانی بیٹی راج کرے گی، وغیرہ نے باکس آفس پر عدیم المثال کامیابیاں سمیٹیں۔ ان کی ایک فلم کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی موجودہ وزیر اعظم عمران خان تھے۔ فلم ڈائریکٹر الطاف حسین نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بار وہ دو دن کے بھوکے تھے لہٰذا لاہور میں اپنی بہن کے گھر چلے گئے۔ بہن نے کھانا سامنے لاکر رکھا تو اچانک بہنوئی گھر میں داخل ہوئے اور کہا کہ اس میراثی کو کھانا کھلارہی ہو؟ یہ سننا تھا کہ وہ کھانا چھوڑ کر آنکھوں میں آنسو لیے وہاں سے چلے آئے اور پھر ایک دن آیا کہ وہ فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ فلمیں ڈائریکٹ کرنے والے ہدایت کار کہلائے۔

بابرہ شریف کو ہدایات دیتے ہوئے


ان کی پہلی فلم ’پنچھی تے پردیسی‘1969 میں ریلیز ہوئی۔ جس کے بعد انہوں نے کل 85 فلموں کی ڈائریکشن دی۔ ڈائریکٹر الطاف حسین نےاپنے وقت کی مقبول ہیروئن عالیہ سے شادی کرلی تھی۔ ان کی دوسری شادی گلوکارہ شمسہ کنول سے ہوئی۔ دونوں بیگمات سے ان کی علیحدگی ہوچکی ہے۔

فلم اسٹار عالیہ بیگم اور الطاف حسین، شادی کی یادگار

فلم ساز و ہدایت کار الطاف حسین کا مکمل انٹرویو یوٹیوب پر موجود ہے، دو حصوں پر مشتمل یہ انٹرویوقریباً دو گھنٹے کی ریکارڈنگ ہے۔

الطاف حسین کے انٹرویو کا پہلا حصہ
الطاف حسین کے انٹرویو کا دوسرا حصہ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

عیدالفطر پر گاڈزیلا ایکس کانگ، اور دغاباز دل، کا شان دار بزنس

عیدالفطر سے پاکستانی سنیماؤں پر کئی مہینوں سے طاری جمود کا خاتمہ تو ہوگیا تاہم عید کے طویل ویک اینڈ کے...

اس عید پر کون سی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں؟

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...

عیدالفطر پر پشتو فلموں کا راج، ریجنل سنیما، اُردو فلموں پر بازی لے گیا

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...
- Advertisment -

مقبول ترین

عیدالفطر پر گاڈزیلا ایکس کانگ، اور دغاباز دل، کا شان دار بزنس

عیدالفطر سے پاکستانی سنیماؤں پر کئی مہینوں سے طاری جمود کا خاتمہ تو ہوگیا تاہم عید کے طویل ویک اینڈ کے...

اس عید پر کون سی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں؟

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...

عیدالفطر پر پشتو فلموں کا راج، ریجنل سنیما، اُردو فلموں پر بازی لے گیا

پاکستانی سنیما اور فلم انڈسٹری میں شدید بحران کا اندازہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد اور معیار سے...

ڈاکٹر خالد بن شاہین کی حجازِ مقدس میں پزیرائی

سینئر اداکار، پروڈیوسر اور چیئرمین سینسر بورڈ سندھ خالد بن شاہین ان دنوں اعتکاف عمرہ کی ادائیگی کے سلسلے میں حجاز...

ریسینٹ کمنٹس