Monday, September 16, 2024
پہلا صفحہخبریںدی لیجنڈ آف مولا جٹ، کو سندھ فلم سینسرز بورڈ کی جانب...

دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کو سندھ فلم سینسرز بورڈ کی جانب سے عام نمائش کا سرٹیفیکٹ جاری

موسٹ اویٹڈ پاکستانی پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو سندھ فلم سینسرز بورڈ نے بنا کسی قطع و برید کے عام نمائش کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔ مقامی سنیما میں فلم کے سینسر پری ویو کے موقع پر چیئر مین سندھ بورڈ آف فلم سینسرز جناب خالد بن شاہین، وائس چیئرمین سچل شیخ، بورڈ ممبرز بریگیڈیئر جہانگیر باجوہ، شفقت لارک، عمر خطاب خان اور گل رعنا موجود تھے۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کے سینسر پری ویو کے موقع پر چیئرمین سندھ سینسر بورڈ خالد بن شاہین کے ہمراہ دیگر بورڈ ممبرز تبادلۂ خیال کررہے ہیں

فلم کی سینسر رپورٹ کافی مثبت ہے اور سبھی بورڈ ممبرز نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی معیار کی حامل فلم قرار دیا۔ اس موقع پر چیئر مین سندھ سینسرز بورڈ جناب خالد بن شاہین کا کہنا تھا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ، ایک ایسی فلم ہے جو پوری دنیا میں پاکستان کا فخر ثابت ہوگی اور خصوصاً پنجابی سنیما کے ری وائیول میں اس فلم کا اہم کردار ہوگا۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کے سینسر پری ویو کے موقع پر چیئرمین سندھ سینسر بورڈ خالد بن شاہین کے ہمراہ وائس چیئرمین سچل شیخ، عمر خطاب خان اور شفقت لارک

دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کا ٹریلر یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پہلے ہی دھوم مچارہا ہے اور پڑوسی ملک بھارت سے بھی فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت، ڈائریکٹر بلال لاشاری اور کاسٹ میں شامل مرکزی اداکاروں کے لیے نیک خواہشات کے پیغامات سوشل میڈیا کے توسط سے وائرل ہورہے ہیں۔ سبھی کو اس فلم کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار ہے۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کے سینسر پری ویو کے موقع پر چیئرمین سندھ سینسر بورڈ خالد بن شاہین کے ہمراہ وائس چیئرمین سچل شیخ، بریگیڈیئر جہانگیر باجوہ (آئی ایس پی آر)، عمر خطاب خان، شفقت لارک اور عظیم مانڈوی والا

دی لیجنڈ آف مولا جٹ، 13 اکتوبر سے مانڈوی والا انٹرٹین منٹ کے توسط سے ملک بھر کے سنیماؤں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کے سینسر پری ویو کے موقع پر مسٹر اینڈ مسز خالد بن شاہین، وائس چیئرمین سینسر بورڈ سچل شیخ، بریگیڈیئر جہانگیر باجوہ (آئی ایس پی آر)، عمر خطاب خان اور گل رعنا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس