Friday, October 18, 2024
پہلا صفحہباکس آفسباکس آفس رپورٹ: لندن نہیں جاؤں گا، 29 کروڑ 30 لاکھ اور...

باکس آفس رپورٹ: لندن نہیں جاؤں گا، 29 کروڑ 30 لاکھ اور قائد اعظم زندہ باد، 26 کروڑ 75 لاکھ کا بزنس

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلمیں چھے ہفتے مکمل کرچکی ہیں تاہم عید ریلیزز کا بزنس پانچویں ہفتے میں دم توڑ گیا اورچھٹے ہفتے میں سنیماؤں کا رش صرف 20 فی صد رہ گیا ہے۔
لندن نہیں جاؤں گا، اور قائد اعظم زندہ باد، کے پروڈیوسرز کا دعواہے کہ ان کی فلمیں ورلڈ وائیڈ 50 کروڑ روپے کا فگر کراس کرچکی ہیں لیکن ان دعووں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ ورلڈ وائیڈ دونوں فلموں نے اپنی ریلیز کی لاگت پوری کرنے کے علاوہ محض چند ہزار ڈالرز کمائے ہیں جنہیں بڑھاچڑھاکر پیش کیا گیا۔

ڈومیسٹک سرکٹ میں ان فلموں نے البتہ بہتر بزنس کیا لیکن محض چار ہفتوں میں دونوں بڑی فلموں کا بزنس 20 فی صد تک آجانا اور آٹھ سے ذیادہ اسکرینز والے ملٹی پلیکسز میں چار سے چھے شوز تک محدود ہوجانا انڈسٹری کے لیے یقینا اطمینان بخش نہیں ہے۔ اب تک کے اعداو شمار کچھ یوں ہیں۔
لندن نہیں جاؤں گا، 42 دنوں میں (چھے ہفتے) 29 کروڑ 30 لاکھ کا بزنس کرچکی ہے۔
قائد اعظم زندہ باد، 42 دنوں میں (چھے ہفتے) 26 کروڑ 75 لاکھ کا بزنس کرچکی ہے۔

لفنگے، 42 دنوں میں (چھے ہفتے) دو کروڑ 22 لاکھ کا بزنس کرچکی ہے۔
ہالی وڈ فلم تھور۔ لو اینڈ تھنڈر، 42 دنوں میں (چھے ہفتے) 23 کروڑ 42 لاکھ کا بزنس کرچکی ہے۔
بریڈ پٹ کی مووی بلٹ ٹرین، نے پاکستان بھر سے دو ہفتوں میں 2 کروڑ 37 لاکھ کا بزنس کرلیا ہے۔

Total Domestic Box Office Collections(Gross)
London Nahi Jaonga293,000,000*
Quaid e Azam Zindabad267,500,000*
Lafangey22,200,000*
Thor-Love & Thunder
Bullet Train
234,200,000*
23,700,000*
*All figures are estimated

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس