Monday, September 16, 2024
پہلا صفحہخبریںدودا، 2 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

دودا، 2 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

دودا، پہلی بلوچی فلم ہے جو سنیما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔ فلم کا اُردو ڈب ورژن بھی ریلیز کیا جائے گا۔ دودا، کی ریلیز ڈیٹ 2 ستمبر 2022 فائنل کی گئی ہے۔ نوجوان ڈائریکٹر عادل بزنجو کی یہ فلم ایک محنت کش بلوچ باکسر دودا، کی کہانی ہے جو معاش کے جنگ لڑنے کے ساتھ ساتھ اکھاڑے میں اپنے حریف سے بھی نبردآزما ہے۔ میٹرو لائیو موویز کو یہ اعزاز حاصل ہونے جارہا ہے کہ فلمی تاریخ کی پہلی بلوچی مووی اس ادارے کے توسط سے سنیماگھروں کی زینت بن رہی ہے۔ چند ماہ قبل اس فلم کا آفیشل پوسٹر جاری کیا گیا تھا جس میں معروف ماڈل اور اداکار شعیب حسن کو ایکشن میں دیکھا جاسکتا ہے۔ شعیب حسن اس فلم میں ٹائٹل رول نبھارہے ہیں۔ حال ہی میں دودا، کا ٹریلر سنیما گھروں اور یوٹیوب پر جاری کیا گیا ہے جسے عوام نے بے حد سراہا ہے۔ خاص طور پر پڑوسی ملک بھارت کے میڈیا نے اس فلم کے ٹریلر کی بے حد تعریف کی اوراسے آؤٹ آف دا باکس قرار دیا۔

فلم دودا، کی کہانی، لیاری کے ایک باکسر کے گرد گھومتی ہے

اس فلم کی خاص بات یہ بھی ہے کہ پاکستان کی پہلی بلوچی فلم بنانے اور اسے سنیماگھروں تک لانے کی خواہش دل میں ہی لیے دُنیا سے رخصت ہوجانے والے اداکار، فلم ساز و ہدایت کار انور اقبال مرحوم ناصرف اس فلم کا حصہ ہیں بلکہ یہ فلم انہیں ڈیڈیکیٹ بھی کی گئی ہے۔ اداکار و ہدایت کار انور اقبال مرحوم نے یہ فلم 1975 میں بنائی تھی جو سنیماگھروں کی زینت نہ بن سکی۔ فلم کی کہانی رومانوی داستان حمل و ماہ گنج، پرمبنی تھی۔

دودا، کی کاسٹ میں شعیب حسن، ابیلا کرد، فضا بی بی، عطا گل، عمران بلوچ، گمنام، وسیم بزنجو، شاہ بلوچ، شکیل مراد، ایاز علی، اختر دانش، شکور بلوچ اور انور اقبال شامل ہیں۔
فلم کے پروڈیوسرز عمران ثاقب اور حبیب حسن ہیں جبکہ اسکرین پلے رائٹر، سنیما ٹوگرافر اور ڈائریکٹر عادل بزنجو ہیں۔ نغمات عمران ثاقب، میوزک مزمل اور علیم بلوچ نے دیا ہے۔ اسکرپٹ ثاقب بزنجو، عادل بزنجو اور جاوید شائے نے لکھا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس