Thursday, September 19, 2024
پہلا صفحہباکس آفسباکس آفس پر لندن نہیں جاؤں گا، اور قائد اعظم زندہ باد،...

باکس آفس پر لندن نہیں جاؤں گا، اور قائد اعظم زندہ باد، میں کانٹے کا مقابلہ جاری

میٹرو لائیو ایکسکلوسیو میں کل ہم نے آپ کو عید ریلیزز کے پہلے دن کے باکس آفس فگرز دیے تھے، جنہیں بیشتر ویب سائٹس نے ہمارا حوالہ دیے بغیر شیئر کیا۔ آج ہم عید کے دوسرے دن کے باکس آفس فگرز پر ایک نظرڈالیں گے۔
عید کے دوسرے دن کراچی میں شدید بارش کے بعد ہونے والی تباہ کاری کے نتیجے میں لوگ گھروں سے کم نکلے، جس کا اثر شوز پر بھی پڑا۔ کراچی کے تمام سینما سائٹس پر پہلے روز کے مقابلے میں رش 50 فی صد کم رہا۔ اس وجہ سے بھی فلموں کے مجموعی کلیکشنز پر اثر پڑا۔

لندن نہیں جاؤں گا، کو پنجاب میں بہتر ریسپانس مل رہا ہے، جس کی وجہ سے دوسرے روز بھی فلم کا بزنس اچھا رہا۔ ملک بھر کے 53 سنیماز میں فلم کے کل 188 شوز میں لندن نہیں جاؤں گا، نے ایک کروڑ 85 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔ فلم نے مجموعی طور پر (جمعہ اور ہفتہ کے اسپیشل شوز ملاکر) چار کروڑ 15 لاکھ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔

قائد اعظم زندہ باد، 52 سنیماز میں 170 شوز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس فلم نے لندن نہیں جاؤں گا، سے کم شوز کے باوجود کافی بہتر پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ دوسرے روز فلم نے مجموعی طور پر ایک کروڑ 70 لاکھ روپے کا باکس آفس کیا۔ یوں قائد اعظم زندہ باد، نے (جمعہ اور ہفتہ کے اسپیشل شوز ملاکر) تین کروڑ 80 لاکھ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔

عید کی تیسری پاکستانی فلم لفنگے، کو دوسرے روز بھی بہت کم شوز ملے، پنجاب میں کئی سنگل اسکرین سنیماز نے فلم کو بزنس نہ ہونے کی وجہ سے اتار دیا۔ عید کے دوسرے روز اس فلم نے صرف 13 لاکھ کا بزنس کیا۔ یوں فلم کا مجموعی کلیکشن 29 لاکھ روپے رہا۔

ہالی وڈ مووی تھور، 40 سنیماز میں 112 شوز کے ساتھ عید کے دوسرے روز بھی چھائی رہی۔ ریلیز کے چوتھے دن فلم کے کلیکشنز ایک کروڑ 15 لاکھ روپے رہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنیماؤں میں نمائش نہ ہونے کے باوجود اس فلم کا چار دن کا بزنس 7 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد کا ہوچکا ہے۔

Total Domestic Box Office Collections (Gross)
London Nahi Jaonga41,500,000*
Quaid e Azam Zindabad38,000,000*
Lafangey2,900,000*
Thor-Love & Thunder76,500,000*
*All figures are estimated

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس