Friday, March 29, 2024
پہلا صفحہ باکس آفس لندن نہیں جاؤں گا، اور قائد اعظم زندہ باد، کی باکس آفس...

لندن نہیں جاؤں گا، اور قائد اعظم زندہ باد، کی باکس آفس پر برق رفتار اُڑان

میٹرو لائیو ایکسکلوسیو میں کل ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں اور تھور، سمیت ہالی وڈ موویزکو پہلے دن کس سنیما اور کس شہر میں کتنے شوز دیے گئے ہیں۔ آج ہم پہلے دن کے باکس آفس فگرز پر ایک نظرڈالیں گے۔

عید کے پہلے دن لندن نہیں جاؤں گا، کے مقابلے میں قائد اعظم زندہ باد، کے شوز ذیادہ بہتر گئے لیکن شوز کی تعداد ذیادہ ہونے کے باعث پاکستانی باکس آفس پر پہلے روز لندن نہیں جاؤں گا، کا راج رہا۔ عید کے پہلے دن ملک بھرکے 53 سنیماز میں اس فلم کے کل 188 شوز ہوئے۔ فلم کے مجموعی کلیکشنز (جمعہ اور ہفتہ کے اسپیشل شوز ملاکر) 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کے لگ بھگ رہے۔ اس فلم کے ڈے شوز بہتر نہیں گئے البتہ ایوننگ شوز میں کافی بہتر اسکور رہا۔ آڈیئنس کی جانب سے فلم کو ملے جلے ری ویوز اور ریسپانس کا سامنا ہے۔ اکثریت نے فلم کے سیکنڈ ہاف کو سلو قرار دیا ہے۔

قائد اعظم زندہ باد، 52 سنیماز میں 170 شوز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس فلم نے لندن نہیں جاؤں گا، سے کم شوز کے باوجود 2 کروڑ کا فگرعبور کرلیا اور (جمعہ اور ہفتہ کے اسپیشل شوز ملاکر) دو کروڑ دس لاکھ روپے کے ساتھ بہتر اوپننگ لینے میں کامیاب رہی۔ قائد اعظم زندہ باد، کو نبیل قریشی کی پچھلی فلموں کھیل کھیل میں، اور لوڈ ویڈنگ، سے بہتر قرار دیا جارہا ہے تاہم سنے گوورز کی رائے میں یہ فلم نامعلوم افراد، اور ایکٹر ان لا، سے کم زور ہے۔

عید کی تیسری پاکستانی فلم لفنگے، کو بہت کم شوز ملے۔ دوسری جانب فلم کی کم زور مارکیٹنگ بھی آڑے آئی، جس کے باعث فلم نے پہلے دن صرف 26 سنیماؤں میں47 شوز کے ساتھ آغاز کیا اور عید کے پہلے روز صرف 16 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔

ہالی وڈ مووی تھور۔ لو اینڈ تھنڈر، 40 سنیماز میں 112 شوز کے ساتھ عید کے پہلے روز ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔ عید سے دو روز قبل ریلیز ہونے والی یہ فلم راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنیماؤں میں سینسر ایشوز کی وجہ سے نمائش نہ ہونے کے باوجود ملک بھر میں ڈھائی کروڑ روپے سے زائد کی اوپننگ لینے میں کامیاب رہی۔ اس فلم کا تین دن کا بزنس 6 کروڑ پچاس لاکھ روپے سے زائد کا ہوچکا ہے

Total Domestic Box Office Collections (Gross)
London Nahi Jaonga23,000,000*
Quaid e Azam Zindabad21,000,000*
Lafangey1,600,000*
Thor-Love & Thunder65,000,000*
*All figures are estimated

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

اداکار خالد بن شاہین نے صدر پاکستان سے تمغۂ امتیاز وصول کیا

ملک کے پانچوں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کے موقع پر جہاں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا...

یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات حاصل کرنے والی شخصیات

ملک کے پانچوں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میںیوم پاکستان کے موقع پر جہاں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ...

خلیجی ممالک میں ہندوستانی پروپیگنڈہ فلموں پر پابندی، آرٹیکل 370 بھی ریلیز نہ ہوسکی

خلیجی ممالک نے مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف ہندوستانی پروپیگنڈے کو رد کردیا۔ خلیجی ممالک میں بولی وڈ فلمیں مسلسل پابندیوں...
- Advertisment -

مقبول ترین

پنکج اُدھاس اپنے مداحوں کو اُداس کرکے دنیا سے رخصت ہوگئے

تحریر: عنبرین حسیب عنبر پنکج ادھاس سے ہمارا پہلا تعارف ان کا مقبول زمانہ گیت "چٹھی آئی...

ریسینٹ کمنٹس