Friday, October 18, 2024
پہلا صفحہخبریںمیوزک ویڈیو ’’بندیا رکھ حوصلہ‘‘ میں محسن واحد کی پرفارمنس کی تعریف

میوزک ویڈیو ’’بندیا رکھ حوصلہ‘‘ میں محسن واحد کی پرفارمنس کی تعریف

محسن واحد کا نام کاروباری حلقوں میں تو احترام سے لیا ہی جاتا ہے لیکن ان کی شہرت کا ایک معروف حوالہ اداکاری اور فلاحی کاموں سے جڑے رہنا بھی ہے۔ محسن واحد، پاکستان کے معروف تعمیراتی ادارے جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حصہ ہیں۔ ان کے کئی ڈرامے مختلف ٹی وی چینلز سے آن ایئر ہوچکے ہیں۔ ان کا تازہ کام ایک منفرد ویڈیو سونگ ہے جو کہ گلوکار ذیشان علی نے گایاہے۔ یہ ویڈیو سونگ 21 مئی سے مختلف ٹی وی چینلز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریلیز کردیا گیا ہے، جس میں محسن واحد نے خود بھی پرفارم کیا ہے۔ اس گانے کے بول ہیں، بندیا رکھ حوصلہ، اوراس گیت کی کمپوزیشن و نغمہ نگاری سید اقبال احمد رضوی کی ہے۔ میوزک فیضان خورشید نے دیا ہے۔

محسن واحد نے اس گیت کے حوالے سے بتایا کہ جب انہوں نے اس گانے کی شاعری سنی تو اسے جی ایف ایس بلڈرز کے تحت اسپانسر کرنے کا فیصلہ کرلیا کیونکہ اس گیت میں اُمیدکی بات کی گئی ہے اور ہمارے ادارے کا مشن بھی عوام میں اسی اُمید کو جگائے رکھنا ہے۔ یہ گیت ان لوگوں کو ڈھارس دیتا ہے جو کسی بھی وجہ اور حالات کے باعث زندگی سے مایوس ہوجاتے ہیں۔ اُمید کی کرن کسی بھی لمحے جگمگاسکتی ہے، لہٰذا ہمیں حوصلہ نہیں ہارنا چاہیے۔ یہ گیت شکست کے احساس کو رد کرتا ہے اور اُمید کا دیا روشن کرتا ہے۔

محسن واحد نے بتایا کہ جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز مختلف سوشل ایکٹی ویٹیز کرتا رہتا ہے جو کہ ہماری کمپنی کی سی ایس آر کمپین کا حصہ ہوتی ہیں۔ اپنی سماجی ذمے داری کو محسوس کرتے ہوئے ہی ہم نے یہ گانا اسپانسر کیا ہے کیونکہ ہمارا مقصد اور مشن بھی یہی ہے۔

محسن واحد کے ہمراہ اس ویڈیو سونگ میں رامس رضوی اور ثنا نے بھی پرفارم کیا ہے۔ اس ویڈیو سونگ کے سنیماٹوگرافر عاصم علی ہیں جبکہ ڈائریکٹر سید اقبال احمد رضوی ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے اس لنک پر جائیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس