Thursday, September 19, 2024
پہلا صفحہخبریںسچی کہانی پر مبنی شارٹ فلم ’نور‘ یوٹیوب پر ریلیز کردی گئی

سچی کہانی پر مبنی شارٹ فلم ’نور‘ یوٹیوب پر ریلیز کردی گئی

گزشتہ برس 2021 میں عید الاضحی سے ایک روز قبل میڈیا پر چلنے والی اس خبر نے لوگوں کے دل دہلادیئے، جس کے مطابق اسلام آباد میں ایک نوجوان لڑکی کا بہیمانہ قتل کردیا گیا تھا۔ یہ لڑکی نور مقدم تھی اور قتل کرنے والا کوئی اور نہیں، اس کا اپنا محبوب ظاہر جعفر تھا۔

نور مقدم کی فائل فوٹو

اس سچی کہانی پر مبنی مختصر دورانیے کی فلم نور، کی ریلیزکا بے صبری سے انتظار کیا جارہا تھا کیونکہ فلم کے پرومو نے لوگوں کو خاصا متوجہ کرلیا تھا۔ بالاخر یہ فلم ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب پر ریلیز کردی گئی ہے۔
اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کو موصول ہونے والی ایک فون کال سے لے کر سات ماہ تک جاری رہنے والی عدالتی کارروائی کے دوران 27 سالہ نور مقدم کا قتل ملک میں خواتین کے خلاف جرائم، ان کے عدم تحفظ اور اس سے منسلک بحث کا مرکز بن گیا۔ جب پولیس اس شب ایف سیون میں موجود مقدمے کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے گھر پہنچی تو ملزم موقع پر موجود تھا جبکہ نور مقدم کی موت واقع ہو چکی تھی۔ اس وحشیانہ قتل کی تفصیلات پولیس کی ابتدائی تفتیش کے ذریعے سامنے آنا شروع ہوئیں تو اکثر افراد کے سنگین خدشات سچ ثابت ہونے لگے۔ مقدمے کے آغاز ہی سے ایک بات تو واضح تھی اور وہ یہ کہ یہ مقدمہ جتنا عدالت میں لڑا جانا تھا، اتنی ہی بحث اس پر سوشل میڈیا پر کی جانی تھی۔ اس دوران سوشل میڈیا پر ’جسٹس فار نور‘ کا ٹرینڈ بھی چلنے لگا تھا جس میں ملک بھر سے صارفین انصاف کا مطالبہ کر رہے تھے لیکن دوسری جانب مقتولہ کی کردار کشی اور اس پر الزام تراشی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ بالاخرانصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم ظاہر جعفر کو اس کیس میں سزائے موت سنائی گئی۔

نور، کا مرکزی کردار ادا کرنے والی سانولی شاہ

نورمقدم، کے ساتھ پیش آئے اس واقعے کو ایک امریکی فلم ساز ادارے زیمیز پروڈکشنز نے شارٹ فلم کی صورت میں فلمایا ہے جو حال ہی میں یوٹیوب پر ریلیز کی گئی ہے۔
نور، کے نام سے پیش کی گئی اس فلم کا اگرچہ اصل واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن اسے بڑی خوب صورتی سے سچی کہانی سے قریب تر رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

فلم دیکھنے کے لیے اس لنک پر جائیں

نور، کی پروڈیوسر معروف ڈرامہ نگار عابدہ احمد ہیں جبکہ یہ تحریر رضا اختر کی ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر اعجاز قریشی ہیں۔ کاسٹ میں سانولی شاہ اور عبدالرؤف بھٹہ شامل ہیں۔ یہ فلم عابدہ احمد کے آفیشل یوٹیوب چینل زیمیز انٹرٹین منٹ پر دیکھی جاسکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس