Monday, September 16, 2024
پہلا صفحہخبریںمختصر دورانیے کی فلم ’سیپریشن کی سیلیبریشن‘ یوٹیوب شائقین کی توجہ کا...

مختصر دورانیے کی فلم ’سیپریشن کی سیلیبریشن‘ یوٹیوب شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی

منفرد موضوع پر بنائی گئی مختصر دورانیے کی فلم ’سیپریشن کی سیلیبریشن‘ نے یوٹیوب پر ریلیز کے ساتھ ہی دیکھنے والوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ مذکورہ ٹیلی فلم معروف ڈرامہ نگار عابدہ احمد کے آفیشل یوٹیوب چینل زیمیز انٹر ٹین منٹ پرریلیز کی گئی ہے۔ سیپریشن کی سیلیبریشن، عابدہ احمد کی تحریر اور پروڈکشن ہے جبکہ یہ شارٹ فلم ٹی وی کے معروف ڈائریکٹر اعجاز قریشی نے ڈائریکٹ کی ہے۔ فلم کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے تمکین اور عاشر کے گرد گھومتی ہے، جن کا ایک دوسرے کے ساتھ رہنا ناممکن ہوجاتاہے لیکن ان کی علیحدگی ایسے انداز میں ہوتی ہے کہ جسے خاص طور پرتمکین اپنے لیے جہنم سے آزادی کے مترادف سمجھتی ہے۔ عاشر کی جانب سے مسلسل ذہنی ٹارچر کے سبب تناؤ کا شکار تمکین کو اس کی دوست رشی مشورہ دیتی ہے کہ وہ ایسا راستہ اختیار کرے جو عاشر کو حیران کردے۔

سیپریشن کی سیلیبریشن، کی کاسٹ میں انڈین ٹیلی وژن انڈسٹری کے نوجوان اداکار اجلال علی خان، کنول خان اورشازیہ امین شامل ہیں۔ اس شارٹ فلم کے سنیماٹوگرافر نعمان خان ہیں۔ میوزک عدیل اے ڈی نے دیا ہے جبکہ ایڈیٹنگ اور پوسٹ دانش کاسمانی کی ہے۔

فلم کی پروڈیوسر اور رائٹر عابدہ احمد کا کہنا ہے کہ کئی برس تک ٹی وی کے لیے لکھنے کے بعداحساس ہوا کہ کچھ ایسا کام کیاجائے جو کہ ذرا ہٹ کر ہو اور ایسا صرف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ہی ممکن ہے۔ ٹی وی پر اب روایتی ڈرامے ہی لکھے اور پیش کیے جارہے ہیں جبکہ ڈیجیٹل میڈیا پر آپ تجربات کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے آفیشل یوٹیوب چینل زیمیز انٹر ٹین مںٹ کے لیے دیگر رائٹرزکی بھی خدمات لے رہی ہیں اور مختلف نوعیت کے پروجیکٹس پر کام جاری ہے جن میں شارٹ فلمیں، ویب سیریز، سٹ کام وغیرہ شامل ہیں۔

فلم دیکھنے کے لیے مذکورہ لنک پر جائیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس