spot_img
Saturday, June 13, 2026
spot_img
پہلا صفحہUncategorizedامریکی صدر نے ایران کے خلاف مزید شدید حملوں کا عندیہ دے...

امریکی صدر نے ایران کے خلاف مزید شدید حملوں کا عندیہ دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ایران پر مزید سخت حملے کرنے کا اعلان کیا۔

وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران، ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے بات کی۔ انھوں نے کہا کہ ایران پر کل ہم نے حملے کیے، آج بھی حملے کریں گے۔ ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے یا نہیں، اس بات کا مجھے علم نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم ایک معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں، لیکن ایران اس معاملے میں تاخیر کر رہا ہے۔ ہم اس معاہدے کے مسئلے سے کیسے نمٹیں گے، یہ دیکھنا ہوگا۔ ایران ہمیں مسلسل ٹالتے چلے جا رہے ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ ہم ایسا معاہدہ نہیں چاہتے جو پچھلے صدر باراک اوباما نے کیا تھا۔ ہم ایک ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو ہمارے لیے معنی خیز ہو۔ ایران کو ہمارے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنا چاہیے۔ ایران نے ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ مذاکرات ہو چکے ہیں، صرف دستاویزات پر دستخط کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز سے ٹیلی فون پر بات کی۔ انھوں نے کہا کہ وہ ایران پر نئے فوجی حملوں کا حکم دینے کے قریب ہیں۔ ایران کو اب قیمت چکانی پڑے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ تاخیر کا شکار ہے۔ وہ ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں پر نئے حملوں کا حکم دینے پر غور کر رہے ہیں۔ ایران کی ناکہ بندی بحری جنگی تاریخ میں سب سے کامیاب ناکہ بندی ہے۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس