پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کرنے والے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں بھی کپتانی کا موقع دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے سلمان علی آغا کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو کپتان بنانے کے حق میں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیا جا سکتا ہے۔
2028 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کے پول کی تیاری کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ فخر زمان، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی واپسی کا امکان نہیں ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔



