Wednesday, November 11, 2026
پہلا صفحہخبریںاسکاٹ لینڈ نے افغانستان کے خلاف دوطرفہ کرکٹ سیریز نہ کھیلنے کا...

اسکاٹ لینڈ نے افغانستان کے خلاف دوطرفہ کرکٹ سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ نے بھی افغانستان کے خلاف دوطرفہ کرکٹ سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ اسکاٹش ٹیم آئی سی سی کے مقابلوں میں افغانستان کے خلاف کھیلنا جاری رکھے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی ایونٹس میں افغان ٹیم کے خلاف شرکت کو افغانستان کی موجودہ حکومت یا اس کی پالیسیوں کی حمایت نہ سمجھا جائے۔

کرکٹ اسکاٹ لینڈ کے مطابق افغانستان میں خواتین کی کرکٹ اور انسانی حقوق کی صورتحال بہتر ہونے تک افغان ٹیم کے ساتھ دوطرفہ سیریز کھیلنے سے گریز کیا جائے گا۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس