پاکستان کی سینئر اداکارہ اور ہدایتکارہ سنگیتا نے بتایا کہ وہ پچھلے 14 سال سے فلم انڈسٹری کے ڈسٹری بیوٹر طارق میندرو کے ساتھ شادی شدہ ہیں۔
حال ہی میں ایک شو میں گپ شپ کرتے ہوئے سنگیتا نے پہلی بار اپنی موجودہ شادی کے بارے میں تفصیل سے بات کی اور اپنی پہلے کی شادیوں کے کڑوے تجربات بھی شیئر کیے۔
سنگیتا کے مطابق، پہلی شادی ہمایوں قریشی سے، دوسری نوید اکبر سے ہوئی، لیکن دونوں رشتے ختم ہوگئے، اور اس کے بعد وہ طارق میندرو سے تیسری شادی کر لیں۔
ان کے بیٹیوں کی شادی کے بعد وہ خود کو تنہا محسوس کرنے لگیں، اس دوران طارق میندرو نے کئی بار ان سے شادی کا وعدہ کیا۔
سنگیتا نے کہا کہ بڑھتی عمر میں انسان کو ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے، اسی سوچ سے انہوں نے تیسری شادی کا فیصلہ کیا۔
اپنی کامیاب زندگی کا راز بتاتے ہوئے سنگیتا نے کہا کہ ان کا شوہر نہ گالی گلوچ کرتا ہے، نہ ہاتھ اٹھاتا ہے، اور نہ بلاوجہ جھگڑا کرتا ہے۔
سنگیتا کے مطابق اگر وہ کبھی غصے میں ہوں تو ان کا شوہر خاموشی سے کمرے سے نکل جاتا ہے۔



