Sunday, September 20, 2026
پہلا صفحہخبریںہاکی ورلڈ کپ: پاکستانی کھلاڑی عبدالرحمٰن نے پولی گراس میجک اسکل ایوارڈ...

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستانی کھلاڑی عبدالرحمٰن نے پولی گراس میجک اسکل ایوارڈ جیت لیا

عالمی ہاکی فیڈریشن کے تحت ہالینڈ اور بیلجیئم میں ختم ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے بعد، شائقینِ ہاکی نے عالمی سطح پر ووٹ دیا۔ اس ووٹنگ کے نتیجے میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی عبدالرحمٰن کو پولی گراس میجک اسکل ایوارڈ کا فاتح قرار دیا گیا۔

عبدالرحمٰن نے ویلز کے خلاف میچ میں اپنے ٹھانے والے تھری ڈی ہنگر کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے بال کو ہوا میں بہترین طریقے سے کنٹرول کیا، حریف ٹیم کے 4 ڈیفنڈرز کو چکمہ دیا، اور ایک شاندار گول اسکور کیا۔

اس گول کو پوری دنیا کے ہاکی شائقین نے بے حد سراہا۔ عبدالرحمٰن نے 44 فیصد ووٹ حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کیا۔ دوسرے نمبر پر کینٹن میلویل آئے، جنہیں 39 فیصد ووٹ ملے۔

ایف آئی ایچ کے گلوبل سپلائر ‘پولی ٹین’ کی جانب سے دیے جانے والے اس ایوارڈ کے لیے دنیا بھر سے 6 بہترین لمحوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا — 3 مرد اور 3 خواتین۔ ووٹنگ 4 سے 13 ستمبر تک عالمی سطح پر کی گئی۔ خواتین کے شعبے میں ہندوستان کی گول کیپر بیچو دیوی کاریبام 52 فیصد ووٹ لے کر فاتح قرار پائی۔

اکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے عبدالرحمٰن کو عالمی کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ کامیابی پاکستان میں ہاکی کے نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مشعلِ راہ بنے گی۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس