Sunday, September 20, 2026
پہلا صفحہثقافتبھارتی سپریم کورٹ نے راجپال یادیو کو 2 کروڑ روپے جمع کرانے...

بھارتی سپریم کورٹ نے راجپال یادیو کو 2 کروڑ روپے جمع کرانے کیلئے 2 ہفتے کی مہلت دے دی

بھارتی سپریم کورٹ نے کامیڈی اداکار راجپال یادیو کو 2 کروڑ روپے جمع کرانے کے لیے دو ہفتوں کی مہلت دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجپال یادیو کو چیک باؤنس کیس میں 2 کروڑ روپے جمع کرانے تھے۔

تین رکنی بینچ جس کی سربراہی چیف جسٹس سوریا کانت کر رہے تھے، نے کہا کہ راجپال یادیو کا پہلے کا رویہ عدالت کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے کافی نہیں تھا۔ لیکن وکیل کی یقین دہانی پر عدالت نے آخری بار مزید 2 ہفتوں کی مہلت دی۔

راجپال یادیو کے وکیل نے کہا کہ اداکار مقررہ وقت میں 2 کروڑ روپے جمع کرائیں گے۔ اور باقی رقم کے لیے ضمانت دی جائے گی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس سوریا کانت نے راجپال یادیو کے پہلے کے رویے کا حوالہ دیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ عدالت ان کے وعدے پر کیسے بھروسہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بالی ووڈ میں ڈرامہ کرنا جانتے ہیں، اور اب عدالت میں بھی وہی کر رہے ہیں۔

عدالت نے راجپال یادیو کی ضمانت قبل از گرفتاری 5 اکتوبر تک برقرار رکھی۔ اور انہیں پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت دی۔

راجپال یادیو نے 2010 میں اپنی ہدایت میں بننے والی پہلی فلم ‘اتا پتہ لاپتہ’ کے لیے 5 کروڑ روپے قرض لیا تھا۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس