Saturday, August 22, 2026
پہلا صفحہخبریںوزیر ریلوے حنیف عباسی کا دو ٹرینیں دوبارہ چلانے کا اعلان

وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دو ٹرینیں دوبارہ چلانے کا اعلان

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ اب مزید دو ٹرینیں دوبارہ چلائی جائیں گی اور انہوں نے اس کام کے لیے انتظامیہ کو ضروری ہدایات بھی دے دی ہیں۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بتایا کہ وزیرِ اعظم کے کہنے پر مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ موہنجو دڑو ٹرین 15 ستمبر کو دوبارہ چل جائے گی جبکہ سیالکوٹ سے راولپنڈی کے لیے ٹرین 15 اکتوبر سے چلانا شروع کر دی جائے گی۔

وزیر ریلوے نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ دونوں ٹرینیں بحال کریں۔

حنیف عباسی نے بتایا کہ ہر بند ٹرین کو مرحلہ وار بحال کیا جائے گا، ML one پر کام آخر مرحلے میں ہے اور جنوری میں شروع ہونے کا فیصلہ ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ ML one منصوبہ ریلوے کو بدل دے گا، ML one پر وزیراعظم ہر وقت تازہ معلومات حاصل کرتے ہیں اور امیدوں پر پورا اتریں گے۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس