گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ بینک اپنے کاروباری ماڈلز کو بہتر بنائیں، نئے ماڈلز سے ڈپازٹس بڑھائیں، نجی شعبے کی فنانسنگ بڑھائیں، اور ملک کی پائیدار ترقی میں بینکاری شعبے کی مدد کریں۔
گورنر سٹیٹ بینک نے 11 ویں پاکستان بینکاری ایوارڈز 2026 کی تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ مالی سال 2026 کے اختتام تک بینکوں کے اثاثے 69 ہزار ارب روپے ہو گئے ہیں، اور جون 2026 تک ڈپازٹس 43 ہزار ارب روپے ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت نے دھچکوں کے باوجود ثابت قدمی دکھائی، لیکن ابھرتی مارکیٹوں کے مقابلے میں پاکستان کے بینکاری شعبے کے اثاثے اور ڈپازٹس جی ڈی پی کے لحاظ سے کم ہیں۔ بینک باہم مسابقت کریں اور صارفین کو منافع دینے والی سروسز فراہم کریں۔



