Thursday, September 19, 2024
پہلا صفحہمضامینپاکستانی فلمی ہیروئنوں کے معاوضے بھی مرد اداکاراؤں سے برابری کرنے لگے

پاکستانی فلمی ہیروئنوں کے معاوضے بھی مرد اداکاراؤں سے برابری کرنے لگے

مہوش حیات
ٹی وی پر بے تحاشا کام کرنے کے بعد نا معلوم افراد، کے ایک ہاٹ آئٹم نمبر سے لائم لائٹ میں آنے والی اس بوم شیل مہوش حیات کو اگلی ریلیز جوانی پھر نہیں آنی، میں بھی سیکنڈری رول ملالیکن اس بار بھی فلم کا سب سے ہاٹ نمبر مہوش کے کریڈٹ پر آیا۔ ایکٹنگ اسکلز کی بات کی جائے تو پہلی بار ایکٹر ان لا، اور پھر پنجاب نہیں جاؤں گی، میں مہوش کی اداکاری کے چرچے ہوئے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے پانچ لاکھ چارج کرنے والی ایکٹریس 50 لاکھ اور پھر 80 لاکھ ڈیمانڈ کرنے لگی۔ لوڈ ویڈنگ، کی ناکامی نے اگرچہ مہوش کی باکس آفس پوزیشن پر سوالیہ نشان ضرور کھڑا کیا تاہم چھلاوا، اور پھر پچھلے سال لندن نہیں جاؤں گا، نے ایک بار پھر مہوش کی باکس آفس پوزیشن کو سہارا دے دیا۔

اب بھی مہوش حیات ان چند ایکٹریسز میں شمار کی جاتی ہے جو اپنے کاندھوں پر پوری فلم کا بوجھ اُٹھاسکتی ہے۔ لیکن اس برس مہوش کی کوئی بڑی فلم ریلیز نہیں ہورہی۔ ڈائریکٹر ندیم بیگ کے ساتھ عیدالاضحی پر ریلیز ہونے ایک شارٹ فلم کے علاوہ فی الحال فلم کی حد تک مہوش بالکل جاب لیس ہے۔ ٹی وی کمرشل کی حد تک البتہ وہ خاصی مصروف ہے اور فی کمرشل ایک کروڑ روپے چارج کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ماہرہ خان
منی اسکرین پر ہم سفر، سمیت کئی ہٹ سیریلزدینے والی وی جے کم ایکٹریس ماہرہ خان کا فلم کیریئر بھی عمیمہ ملک اورفواد خان کی طرح شعیب منصورکی فلم سے اسٹارٹ ہوا۔ بول، ماہرہ کی پہلی فلم تھی، جس کے بعد بن روئے، منٹو، ہو من جہاں، ورنہ ، سات دن محبت اِن، سپر اسٹار، اور گزشتہ سال کی ریلیز قائد اعظم زندہ باد، اس کے کریڈٹ پر آئیں۔
بولی وڈ میں کنگ خان شاہ رخ کے ساتھ ماہرہ خان کی مووی ’رئیس‘متوقع امپیکٹ نہ بناسکی لیکن اس فلم سے ماہرہ کی پاکستان میں باکس آفس پوزیشن خاصی مستحکم ہوئی۔ رئیس، کے بعد 50 لاکھ لینے والی ایکٹریس نے ایک ہی جست میں اپنا معاوضہ ایک کروڑ روپے کرلیا جو کسی بھی اداکارہ کو ملنے والا ریکارڈ اماؤنٹ ہے۔ پچھلے سال قائد اعظم زندہ باد، کے علاوہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کی بلاک بسٹر کامیابی نے ماہرہ کو دیگر رائیول ہیروئنز سے بہتر پوزیشن پر لاکھڑا کردیا ہے۔

ورنہ، سات دن محبت ان، اور سپر اسٹار، کی ناکامی کے باوجود ماہرہ کی باکس آفس ورتھ سے انکار ممکن نہیں ہے اور یہ بات پروڈیوسرز اچھی طرح جانتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب بھی ماہرہ کو منہ مانگا معاوضہ ایک کروڑ روپے مل رہا ہے جبکہ سبجیکٹ، ٹیم اور پروجیکٹ بھی ماہرہ کے معیار پر پورا اُترتے ہوں۔
ماہرہ کی آنے والی واحد فلم نیلوفر، ہے جس میں وہ اپنے ہم سفر کواسٹار فواد خان کے ساتھ جلوہ گر ہورہی ہے۔
ماورا حسین
ہم ٹی وی کے سیریل ’اِک تمنا لاحاصل سی‘سے لائم لائٹ میں آنے والی ماوراحسین کو منی اسکرین پر اپنے کام کی بدولت بولی وڈ میں انٹری کا موقع ملا اور ماورا کی پہلی فلم ’صنم تیری قسم‘ بولی وڈ انڈسٹری سے ہی سامنے آئی۔ یہ فلم تو اگرچہ فلاپ رہی لیکن ماورا کو اپنے ملک کی انڈسٹری میں توجہ مل گئی اور اس کی پہلی فلم جوانی پھر نہیں آنی2، ماورا کی پہلی پاکستانی فلم ثابت ہوئی جو کہ باکس آفس پر کامیابی سے ہمکنار ہوئی لیکن اس ہٹ کے شراکت دار اس قدر ذیادہ تھے کہ ماورا اس فلم کی کامیابی کو پوری طرح انجوائے نہ کرسکی۔

اس پروجیکٹ کے بعد ماورا کی کوئی بھی فلم نہیں آئی لیکن آپ اسے فلم میں سائن کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تو ماورا کی ڈیمانڈ 70 سے 80 لاکھ روپے ہے۔ یہی معاوضہ وہ ٹی وی کمرشلز کے لیے بھی ڈیمانڈ کرتی ہے۔
فلمی پنڈتوں کے مطابق ماورا کی مارکیٹ ویلیو کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ معاوضہ بہت ذیادہ ہے۔
مایا علی
منی اسکرین پر ایک کے بعد ایک ہٹ سیریل دینے والی مایا علی کو ٹی وی سیریل من مائل، نے سرحد پار بھی مقبول اسٹار بنادیا۔ اسی کے بعد علی ظفر نے اُسے طیفا ان ٹربل، کی ہیروئن لینے کا سوچا اور مایا کی پہلی فلم ہی بلاک بسٹرثابت ہوئی۔ اس ڈریم ڈیبیو کے بعد مایا کے سامنے آفرز کے ڈھیر لگ گئے لیکن محتاط انداز میں کیریئر کوآگے بڑھاتے ہوئے مایا نے صرف اچھے پروفائل کے حامل ڈائریکٹرزاور مستحکم پروڈکشن ہاؤسز کا انتخاب کیا۔ طیفا ان ٹربل، کے بعد اس کی صرف ایک فلم پرے ہٹ لو، ریلیز ہوچکی ہے جو ایوریج گئی۔ اب مایا علی کے کیریئر کا انحصار شعیب منصور کی آنے والی فلم ’آسمان بولے گا‘ پر ہے ۔ جو اسی سال ریلیز ہونے جارہی ہے۔

اسٹرونگ باکس آفس ویلیو کی حامل مایا فی الحال ایک فلم کی فیس 80 لاکھ روپے چارج کررہی ہے لیکن اس میں آسمان بولے گا، کے رزلٹ کے بعد رو بدل ممکن ہے۔
کمرشلز کا معاوضہ بھی مایا علی کو 80 لاکھ سے ایک کروڑ باآسانی مل رہا ہے۔
عمیمہ ملک
شعیب منصور کی بول، سے فلم کیریئر کی شروعات کرنے والی عمیمہ ملک نے بھی بولی وڈ میکرز کی توجہ سمیٹتے ہوئے وہاں انٹری دینے میں دیر نہیں لگائی مگر عمران ہاشمی کے ساتھ راجہ نٹور لال، جیسی ہیرو اورینٹڈ فلم کرنے کا عمیمہ کو کوئی فائدہ نہیں ہوا اور اس ایک فلاپ کو کریڈٹ پر لیے عمیمہ نے واپس پاکستان آکر دیکھ مگر پیارسے، اور اَرتھ، جیسی مذید فلاپس دیں۔ ان پے درپے فلاپس نے عمیمہ کا باکس آفس گراف کافی حد تک ڈاؤن تو کردیا تاہم کافی انتظار کے بعد آنے والی فلم دی لی جنڈ آف مولا جٹ، نے عمیمہ کو پھر سے لائم لائٹ میں جگہ دے دی ہے۔

دارو نتھنی، کے ویمپش رول میں عمیمہ نے اپنی صلاحیتوں کو منوالیا اور اب ایک بار پھر سے عمیمہ کا معاوضہ فی فلم 50 لاکھ روپے ہوگیا ہے۔
کمرشلز کے لیے وہ پچھلے کافی عرصے سے 40 سے 50 لاکھ روپے چارج کررہی ہے۔
ہانیہ عامر

جانان، نامعلوم افراد2، پرواز ہے جنون، اور پردے میں رہنے دو، جیسی کامیاب فلمیں کرنے کے بعد اسٹار لیگ میں جگہ بنانے والی ہانیہ عامر کا فی فلم معاوضہ 40 سے 50 لاکھ ہے لیکن جن پروڈیوسرز کے ساتھ ہانیہ نے کام کیا ہے، ان کی جانب سے ہانیہ کے نان پروفیشنل ایٹی ٹیوڈ کے اس قدر قصے مشہور ہیں کہ ہانیہ کو کاسٹ کرتے ہوئے فلم میکرز دس بار سوچتے ہیں۔
کبریٰ خان

نامعلوم افراد سے ڈیبیو کرنے والی برٹش پاسپورٹ ہولڈر پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے ایک بھارتی فلم ویل کم ٹو کراچی، میں بھی کام کیا ہے۔ جبکہ پاکستان میں جوانی پھر نہیں آنی 2، پرواز ہے جنون، اور لندن نہیں جاؤں گا، اس کے کریڈٹ پر ہیں۔ پچھلے سال کی ہٹ لندن نہیں جاؤں گا، کے باوجود اب تک کبریٰ نے کوئی نئی فلم سائن نہیں کی ہے۔
کبریٰ خان فی فلم 50 لاکھ ڈیمانڈ کررہی ہے جبکہ کمرشلز کے لیے اسے 50 سے 70 لاکھ باآسانی مل رہے ہیں۔
سجل علی

زندگی کتنی حسین ہے، کھیل کھیل میں، جیسے لوکل پروجیکٹس کے علاوہ بولی وڈ مووی موم، اور برٹش مووی وٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِدھ اِٹ، کریڈٹ پر آجانے کے بعد سجل علی کا معاوضہ ایک دم سے ایک کروڑ فی فلم ہوچکا ہے۔ لیکن اس قدر معاوضے کے باوجود سجل کو کسی پروجیکٹ میں سائن کرنا آسان ٹاسک نہیں ہے۔

عروہ حسین

نامعلوم افراد، پنجاب نہیں جاؤں گی، نامعلوم افراد2 ، رنگریزہ، اورٹچ بٹن، جیسی فلموں میں اہم کرداروں میں نظر آنے والی کیوٹی بیوٹی عروہ حسین کا فی فلم معاوضہ 40 لاکھ روپے ہے جبکہ کمرشلز میں کام کرنے کا عروہ 50 لاکھ چارج کرتی ہیں۔

سونیا حسین
مور، آزادی، ٹچ بٹن، اوردادل، جیسی فلموں میں اپنی اداکاری سے متاثر کرنے والی سونیا حسین کی بھی اب تک کوئی فلم باکس آفس ہٹ کا اسٹیٹس پانے سے محروم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سونیا فی فلم کا معاوضہ 25 لاکھ روپے ڈیمانڈ کرتی ہے جوکہ یہ اداکارہ ڈیزرو بھی کرتی ہے۔
کرن ملک

پنکی میم صاحب، ضرار، اورمنی بیک گارنٹی، جیسی فلموں کی فی میل لیڈ کرن ملک ٹاپ ماڈل کے ساتھ بڑے پردے کی ٹاپ ایکٹریس بننے کی اسٹرگل کررہی ہے۔ فی فلم 50 لاکھ ڈیمانڈ کرنے والی کرن ملک کی کمرشلز میں ورتھ 80 لاکھ ہے۔
صبا قمر

منٹو، لاہور سے آگے، 8969، بولی وڈ مووی ہندی میڈیم، گھبرانا نہیں ہے، اورکملی، جیسی فلموں کے ساتھ ہائی پروفائل اسٹیٹس رکھنے والی صبا قمرفی فلم 50 لاکھ ڈیمانڈ کررہی ہیں جو کہ اس ایکٹریس کے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے مناسب معاوضہ ہے۔ واضح رہے کہ بولی وڈ مووی ہندی میڈیم میں صبا قمر کو پاکستانی دو کروڑ روپے ادا کیے گئے تھے۔
ایمان علی
خدا کے لیے، بول، آپریشن 21، ماہِ میر، اورٹچ بٹن، جیسی فلموں میں اہم کرداروں میں دکھائی دینے والی ماڈل ٹرن ایکٹریس ایمان علی فی فلم کا معاوضہ 50 لاکھ ڈیمانڈ کرتی ہیں تاہم ٹی وی کمرشلز کے لیے انہیں باآسانی 70 لاکھ مل جاتے ہیں۔ ایمان کو فلم کا چہرہ قرار دیے جانے کے باوجود ان کی کم فلموں کی وجہ ایمان کا ایٹی ٹیوڈ بتایا جاتا ہے۔
زارا نور عباس

چھلاوہ، اورپرے ہٹ لو، میں اپنی چلبلی پرفارمنس سے متاثر کرنے والی ایکٹریس زارا نور عباس فی فلم 40 لاکھ میں سائن کرتی ہیں تاہم فلم سے ذیادہ ان کا ماڈلنگ پروفائل ذیادہ اسٹرونگ ہونے کی وجہ سے کمرشلز کے لیے زارا کو 50 سے 60 لاکھ مل جاتے ہیں۔
عائشہ عمر
کراچی سے لاہور، یلغار، کاف کنگنا، رہبرا، ہوئے تم اجنبی، اور منی بیک گارنٹی، جیسی فلموں میں نظر آنے والی عائشہ عمر فی فلم کا معاوضہ چھے سے دس لاکھ روپے ڈیمانڈ کرتی ہیں۔
آمنہ الیاس
زندہ بھاگ، گڈ مارننگ کراچی، سات دن محبت اِن، ریڈی اسٹیڈی نو، اور باجی، جیسی فلموں میں متاثر کرنے والی اداکارہ آمنہ الیاس فی فلم کا معاوضہ 20 لاکھ ڈیمانڈ کرتی ہیں۔
نیلم منیر
چھپن چھپائی، رونگ نمبر 2، اور چکر، کی ہیروئن نیلم منیر کا معاوضہ 35 سے 40 لاکھ فی فلم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس