Thursday, September 19, 2024
پہلا صفحہباکس آفسعید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کی ایڈوانس بکنگ میں آڈیئنس...

عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کی ایڈوانس بکنگ میں آڈیئنس کی عدم دلچسپی

عید الاضحی کی آمد میں چند ہی روز رہ گئے ہیں اور عید پر ریلیز ہونے والی فلموں کے پروڈیوسرز کے دل کی دھڑکنیں ہر گزرتے وقت کے ساتھ تیز تر ہورہی ہیں کہ ان کی فلموں کا باکس آفس پر کیسا استقبال ہونا ہے؟
اس عید پر تین اردو اور اتنی ہی تعداد میں انگریزی فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن پاکستانی فلم لفنگے، کو سینسربورڈز کی جانب سے درپیش رکاوٹوں کے باعث بالاخر عید کی دوڑ سے باہر ہونا پڑا ہے۔ ایک انگریزی فلم بھی شوز نہ ملنے کی وجہ سے ڈراپ کردی گئی ہے۔ یوں اب مقابلہ دو پاکستانی فلموں لندن نہیں جاؤں گا، اور قائد اعظم زندہ باد، اور ہالی وڈ مووی ’تھور‘ کے درمیان ہونا ہے۔

تھور، کی ایڈوانس بکنگ تاحال اوپن نہیں کی گئی ہے تاہم دونوں پاکستانی فلموں کی ایڈوانس بکنگایک ہفتہ قبل کھول دی گئی تھی۔ عید سے دو روزقبل 8 جولائی کو قائد اعظم زندہ باد، کے خصوصی شوز کی بدولت امکان تھا کہ اس فلم کی ایڈوانس بکنگ زوردار ہوگی اور فلم کے جمعہ و ہفتے کے شوز ہاؤس فل ہوجائیں گے لیکن باکس آفس پر طاری خاموشی نے خطرے کا سائرن بجادیا ہے۔ دوسری جانب لندن نہیں جاؤں گی، کی بکنگ عید سے ایک دن قبل کے شوز کے ساتھ اوپن کی گئی ہے لیکن کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے سنیماؤں سمیت کسی بھی سینٹر سے اچھی رپورٹس نہیں ہیں۔ اس کے برعکس ہالی وڈ فلم تھور، کی ایڈوانس بکنگ سے متعلق مووی بفس کی جانب سے انکوائری کی جارہی ہے۔ امکان ہے کہ تھور، کی ایڈوانس کھلتے ہی لوگوں کا رش اس فلم کی بکنگ پر نظر آئے گا۔

عیدالفطر پر بھی پاکستانی فلموں کی اوپننگ بہتر نہیں تھی، جس کے باعث فلم سازوں کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ رہی سہی کسر عید کے فوری بعد ریلیز ہونے والی ہالی وڈ مووی ’ڈاکٹر اسٹرینج‘ نے پوری کردی تھی، جس کی نمائش کے بعد پاکستانی فلموں کا بزنس تباہ ہوکر رہ گیا تھا۔ اس عید پر بھی حالات ذیادہ مختلف دکھائی نہیں دیتے۔

امید کی جارہی تھی کہ شاید باکس آفس کی نبض پر ہاتھ رکھنے والے کامیاب ڈائریکٹرز نبیل قریشی اورندیم بیگ کی فلموں کو اچھا ریسپشن ملے گا لیکن فی الحال ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا۔ دو بڑی پاکستانی فلموں کے لیے آڈیئنس کی یہ بے رخی تشویش ناک ہے۔
آنے والے دنوں میں صورت حال پاکستانی فلموں کے حق میں بہتر ہوتی ہے یا تھور، بھی اسی قسم کے حالات کا سامنا کرے گی؟ فی الحال کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس