Thursday, September 19, 2024
پہلا صفحہخبریںچوہدری اسلم کی بائیوپک ’چوہدری‘ کا ٹریلر لانچ کردیا گیا

چوہدری اسلم کی بائیوپک ’چوہدری‘ کا ٹریلر لانچ کردیا گیا

لاج فلمزکے بینر سے ہم فلمز کی ایسوسی ایشن کے ساتھ ایکشن اور ڈرامہ سے بھرپور فلم ’چوہدری‘ کا ٹریلر ایک گرینڈ تقریب میں لانچ کردیا گیا۔ چوہدری، کی کہانی سندھ پولیس کے نڈر اور بہادر پولیس آفیسرچوہدری اسلم خان کی زندگی اور بہادری کے کارناموں کا احاطہ کرتی ہے۔ اس بائیوپک کو پروڈیوس کیا ہے نیہا لاج نے جبکہ ڈائریکٹرعظیم سجاد ہیں۔

چوہدری اسلم کو ”پولیس بابا“ بھی کہا جاتا تھا، وہ انکاؤنٹر اسپیشلسٹ، کے نام سے مشہور تھے۔ یہ فلم ان کی پیشہ ورانہ زندگی کے اہم واقعات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مرحوم ایس ایس پی کے ذاتی پہلوؤں کو بھی نمایاں کرتی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں طارق اسلام، یاسر حسین، ثنا فخر، نوال سعید، عدنان شاہ ٹیپو، شمعون عباسی، اظفر علی، سلیم معراج، ارباز خان سمیت دیگر فن کار شامل ہیں۔ اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ فلم کا مرکزی کردار چوہدری اسلم، شہید پولیس آفیسر کے ہی ایک قریبی ساتھی اور ہم شکل اے ایس پی طارق اسلام نے نبھایا ہے۔ فلم کا اسکرپٹ ذیشان جنید نے تحریر کیا ہے۔

فلم چوہدری، کے ٹریلر لانچ کے موقع پر فلم کی کاسٹ سے جڑے اہم ستاروں کے ہمراہ فلم ٹریڈ سے وابستہ دیگر شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر فلم میں شامل ایک قوالی بھی حاضرین کو دکھائی گئی جو راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کی گئی ہے اور اداکار قاسم خان پر فلمائی گئی ہے۔

اس موقع پر نمائندہ میٹرولائیو سے بات چیت کرتے ہوئے فلم کی پروڈیوسر نیہا لاج نے کہا کہ ایسے کرداروں پر فلمیں بننی چاہیئیں کیونکہ یہ کہانیاں اثر انگیزہیں۔ اس طرح کی فلمیں عوام کو اخلاقی بہتری کی طرف راغب کرتے ہوئے سیکھنے کا نقطہ نظر پیش کرتی ہیں۔ پاکستان میں بائیو پک بنانے کا رجحان نہیں ہے، جبکہ پڑوسی ملک میں ایسی فلمیں تواتر سے بن بھی رہی ہیں اور پسند بھی کی جاتی ہیں۔
چوہدری، ہم فلمز کے توسط سے27 مئی 2022 کوپاکستان سمیت امریکہ میں بھی ریلیز کی جارہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس