Wednesday, October 21, 2026
پہلا صفحہخبریںون ڈے ٹرائی سیریز کے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا

ون ڈے ٹرائی سیریز کے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا

لاہور میں شیڈول ون ڈے ٹرائی سیریز کے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے، جس کے بعد شائقین نجی کوریئر سینٹرز سے ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

ایک شناختی کارڈ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹ خریدنے کی اجازت ہوگی، جبکہ سیریز کے ٹکٹوں کی قیمتیں 200 روپے سے 22 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہیں۔

پاکستان کے میچز کے ٹکٹ کی ابتدائی قیمت 300 روپے رکھی گئی ہے، جبکہ فائنل کے لیے ٹکٹ کم از کم 400 روپے میں دستیاب ہوگا۔

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں منعقد ہوگی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور 25 سے 31 اکتوبر تک چار میچز کی میزبانی کرے گا، جن میں فائنل بھی شامل ہے۔ سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ 31 اکتوبر کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس