Tuesday, September 22, 2026
پہلا صفحہخبریںانڈین پریمیئر لیگ اور بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک بار پھر...

انڈین پریمیئر لیگ اور بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک بار پھر فکسنگ کے الزامات کی بازگشت

انڈین پریمیئر لیگ اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں فکسنگ اور سٹے بازی کے دعوے پھر سے سامنے آئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، اسٹنگ کے دوران، پرانی فرسٹ کلاس کرکٹر رچت بھاٹیا نے آئی پی ایل 2025 میں ممکنہ میچ فکسنگ کے بارے میں اہم باتیں شیئر کیں۔

رچت بھاٹیا کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل 2025 کے دوران لندن کے بکیز کو میچ سے پہلے فائنل ایلیون کی تفصیلات دی گئیں۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ آئی پی ایل کے پانچ میچز پر بھی شک و شبہات اٹھائے گئے۔

رچت بھاٹیا نے دعویٰ کیا کہ چنئی سپر کنگز کے ساتھ جڑے وینیش بیدی کو میچ سے پہلے پلیئنگ ایلیون کی معلومات ملتی تھیں، جو وہ سنیپ چیٹ کے ذریعے لندن کے بکیز کو بھیجتے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ان معلومات کے بدلے تین کروڑ روپے کمائے گئے، اور بکیز کو کوڈز اور ایموجیز کے ذریعے پیغام بھیجنے کی ٹریننگ بھی دی جاتی تھی۔

رچت بھاٹیا نے مزید کہا کہ 2018 میں سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران بھی فکسنگ ہوئی، اور آئی پی ایل کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں ممکنہ فکسنگ پر انہیں ہر میچ کے لیے چالیس لاکھ روپے ملے۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس