Saturday, September 19, 2026
پہلا صفحہبزنسبائیک، رکشا اور 800 سی سی تک گاڑیوں کیلئے پیٹرول پر 100...

بائیک، رکشا اور 800 سی سی تک گاڑیوں کیلئے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم نے عوام کو پیٹرول کی قیمت میں ریلیف دیا۔ بائیک، رکشا، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑیوں کو پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ملے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عوام پر بوجھ بڑھا رہی ہیں۔ وزیرِ اعظم نے ایک بار پھر خصوصی ریلیف اسکیم کا آغاز کیا۔

وزیراعظم نے ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر بوجھ بڑھ رہا ہے، حکومت کو اس کا پورا احساس ہے اور مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم نے مزید بتایا کہ موٹرسائیکل، رکشا، چنگچی اور چھوٹی گاڑیوں کے صارفین کے لیے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ کم کرنے کے لیے ایک خاص اسکیم شروع کی جا رہی ہے۔ اس خاص ریلیف اسکیم کے تحت موٹرسائیکل، رکشا، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے سواروں کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے کا ریلیف ملے گا۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل، رکشا اور چنگچی سمیت دو پہیوں اور تین پہیوں والی سواریوں پر ماہانہ بیس لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر کا ریلیف دیا جائے گا۔ اسی طرح چھوٹی گاڑیوں، یعنی 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکین کو ماہانہ تیس لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر کا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ اسلام آباد کی حدود میں اس کا اطلاق آئندہ پیر اور منگل کی درمیانی شب میں ہوگا، جبکہ پورے پاکستان میں بشمول کشمیر اور گلگت بلتستان اس کا اطلاق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میں کیا جائے گا۔

وزیر اعظم کہتے ہیں کہ اس خصوصی ریلیف پروگرام کی رجسٹریشن آج سے شروع کر دی گئی ہے۔ اس پروگرام کے طریقہ کار کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے ایک مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے صوبوں کا شکریہ ادا کیا ہے کہ وہ موٹر سائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کی معلومات فراہم کرنے میں مدد کریں گے۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس