Thursday, September 3, 2026
پہلا صفحہخبریںبنگلادیش نے ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کو مات دے دی

بنگلادیش نے ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کو مات دے دی

بنگلادیش نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ڈرا کرنے کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری دیکھی اور پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اس سیریز میں دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت کر برابر رہیں۔ بنگلادیش کی رینکنگ میں تین درجے اضافہ ہوا اور اسے تاریخ کی بہترین چھٹی پوزیشن مل گئی۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے نمبر پر ہے، جنوبی افریقہ دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے، انگلینڈ پانچویں، بنگلادیش چھٹے، سری لنکا ساتھے اور پاکستان آٹھویں نمبر پر ہے۔

بنگلادیش نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی شروعات اچھی طرح سے کی۔ پہلا ٹیسٹ جیت کر اس نے اپنی پہلی فتح حاصل کی۔

مگر آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میں بھرپور واپسی کی۔ اس نے بنگلادیش کو ایک اننگز اور 51 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

پاکستان کو ایک ٹیسٹ سیریز میں پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ اس کے بعد اس کی رینکنگ میں کمی ہوئی۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس