تمغہ امتیاز یافتہ اداکار، پروڈیوسر، بینکار اور چیئرمین سندھ بورڈ آف فلم سینسرز جناب خالد بن شاہین کے اعزاز میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے تحت ٹری بیوٹ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں صدر آرٹس کونسل جناب محمد احمد شاہ صاحب نے خالد بن شاہین کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا۔ اس شاندار اور پروقار تقریب کے انعقاد کا سہرا اسٹیج شو کمیٹی کے چیئرمین سعادت جعفری بھائی کے سرجاتا ہے۔



تقریب کی میزبانی کے فرائض معروف کمپیئر نعمان خان نے سر انجام دیے۔ مقررین میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، سابق آئی جی سندھ جناب اظہر علی فاروقی، سینئر اداکار مظہر علی، شہزاد رضا، ایم وارثی، جی ایم پی ٹی وی امجد علی شاہ، ایاز خان، راجو جمیل، سلیم معراج، سابق کرکٹر صادق محمد، گلوکار تنویر آفریدی، سینئر جرنلسٹ خالد فرشوری، محمد ناصر، کیپری سنیما کے آنر چوہدری فرخ رؤف، میڈیا سائیکالوجسٹ خدیجہ محمود شاہد، کاشف گرامی، سچل شیخ، ماہر ماحولیات ڈاکٹر اقبال سعید خان اور سینئر صحافی و ممبر فلم سینسر بورڈ عمر خطاب خان شامل تھے۔










پروگرام کے شرکا میں خالد بن شاہین کے احباب اور ممبران آرٹس کونسل کی بڑی تعداد اختتام تک موجود تھی۔ شریک ہونے والے اہم مہمانوں میں معروف ڈرامہ نگار ابن آس، ٹی وی ڈائریکٹر نادر شاہ خان، پروگرام منیجر ریڈیو پاکستان سہیل ملک، فلم اور ٹی وی ڈائریکٹر کامران اکبر خان، اداکار شریف بلوچ، رؤف بھٹہ، معروف گلوکارہ عروسہ، سینئر جرنلسٹ انور بیگ، خرم سہیل، عابد بشیر، سرفراز احمد، روح شاد علی، عبدالسلام، کامل علی، محمد عارف، مشتاق احمد شیری اور دیگر شامل تھے۔