Monday, March 10, 2025
پہلا صفحہخبریںمصنوعی ذہانت کا شاہ کار ٹی وی ہوسٹ ’اولیویا‘ سے ملیے

مصنوعی ذہانت کا شاہ کار ٹی وی ہوسٹ ’اولیویا‘ سے ملیے

پاکستان کے پریمئم یوٹیوب چینل میٹرو لائیو ٹی وی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا شاہ کار فی میل روبوٹ ہوسٹ اولیویا کے ساتھ پہلی ویڈیو ریلیز کردی ہے۔ اس روبوٹ ہوسٹ کو اولیویا، کا نام ولیم شیکسپیئر کے کلاسک پلے ’ٹویلتھ نائٹ‘ کی ہیروئن کے نام کی مناسبت سے دیا گیا ہے۔

اس سے قبل دنیا بھر میں متعدد ٹی وی چینلز نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے روبوٹ سے خبریں پڑھوانے کا تجربہ کیا ہے لیکن میٹرو لائیو ٹی وی اور اسی ادارے کے دوسرے چینل باکس آفس پاکستان نے مصنوعی ذہانت کا منبع اولیویا کو باقاعدہ ہوسٹ کا درجہ دے کر اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئی یہ ہوسٹ اردو اور انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں بھی خبریں پڑھنے اور شوز کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔ اولیویا، ذہانت کے ساتھ ساتھ خوب صورتی اور اسٹائل میں بھی یکتا ہے۔ اس کے دلکش انداز کو چینل کے صارفین بے حد پسند کررہے پیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس