Monday, March 10, 2025
پہلا صفحہخبریںسلاخیں، آگ، اور دوریاں، جیسی کلاسک فلموں کے خالق حسن عسکری انتقال...

سلاخیں، آگ، اور دوریاں، جیسی کلاسک فلموں کے خالق حسن عسکری انتقال کرگئے

پاکستانی سنیما کے لیجنڈری ہدایت کار حسن عسکری 30 اکتوبر 2023 کو لاہور میں انتقال کرگئے۔ حال ہی میں انہیں کینسر تشخیص ہوا تھا جس کے بعد وہ کئی روز ہسپتال میں بھی داخل رہے تاہم وہ اس بیماری سے ذیادہ دن تک نہیں لڑ سکے۔
حسن عسکری کے کریڈٹ پر وحشی جٹ، جیسی کامیاب ایکشن فلم ہے ۔ جس کا سیکوئل مولا جٹ، بنا۔ اس فلم کے بعد ہی ایکشن پنجابی سنیما کے ایک نئے عہد کی ابتدا ہوئی۔
حسن عسکری کی بے شمار فلمیں ایسی ہیں جنہیں کلاسکس میں شمار کیا جاتا ہے۔ سلاخیں، سے شروع ہونے والا عہدِ عسکری آگ، کنارہ، اک دوجے کے لیے، دوریاں، بے قرار، تلاش، میلہ، پتر جگے دا، خزانہ، دل کسی کا دوست نہیں، جنت کی تلاش، تیرے پیار میں، تک جاری رہا۔

بطور ہدایت کار حسن عسکری مرحوم کی پہلی فلم خون پسینہ، تھی جو کہ عیدالاضحی کے موقع پر 27 جنوری 1972 کو ریلیز ہوئی۔ پنجابی زبان میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں سدھیر، فردوس اور سلطان راہی شامل تھے۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد انہوں نے سر دھڑ دی بازی، ہیر، غیرت دا نشان، جیسی فلمیں بنائیں جو اوسط درجے کی ثابت ہوئیں۔
وحشی جٹ، وہ فلم ہے جس نے صحیح معنوں میں حسن عسکری کے کیریئر کو دوام بخشا۔
ان کی آخری فلم داستان، پشتوزبان میں 2014 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کی کاسٹ میں شاہد خان اور صوبیہ خان شامل تھے۔

حسن عسکری کے انتقال پر فلم انڈسٹری میں ان کے ساتھیوں اور چاہنے والوں نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پیغامات میں پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ذوالفقار علی مانا، سید نور، شہزاد رفیق، ملک یعقوب نور، عمر خطاب خان، ایس ایم شاکر، الطاف حسین، اچھی خان، انجم چاندنا، سلیم مراد، سہیل ملک، صفدر ملک، اسلم حسن، محمود سلطان، خالد علی، طارق میندرو، نواز خان، عزیز جہانگیری، سہیل کاشمیری، حسن ضیا، ادریس صدیقی، سنگیتا بیگم، قیصر ثنا اللہ سمیت دیگر نے حسن عسکری مرحوم کے انتقال کو فلم انڈسٹری کے لیے گہرا صدمہ قرار دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس