Friday, October 18, 2024
پہلا صفحہباکس آفسایک ہفتے میں لندن نہیں جاؤں گا، اور قائد اعظم زندہ باد،...

ایک ہفتے میں لندن نہیں جاؤں گا، اور قائد اعظم زندہ باد، نے پاکستان سے 20 کروڑ کمالیے

عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کا طویل ویک اینڈ کلوز ہوا۔ پہلے ہفتے میں لندن نہیں جاؤں گا، اور قائد اعظم زندہ باد، نے باکس آفس پر مارول جیسے فرنچائز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
فرسٹ ویک کے اختتام پر لندن نہیں جاؤں گا، نے اپنی سبقت برقرار رکھی ہے۔ دوسرے نمبر پر قائد اعظم زندہ باد، اور تیسرے پر تھور، رہی۔

ویک کے اختتام پر لندن نہیں جاؤں گا، نے ایک کروڑ 78 لاکھ کے کلیکشنز کیے۔ عید کے پانچویں روز ملک بھر کے 56 سنیماؤں میں لندن نہیں جاؤں گا، کے کل 192 شوزہوئے۔ فلم نے مجموعی طور پر (جمعہ اور ہفتہ کے اسپیشل شوز ملاکر) دس کروڑ 28 لاکھ روپے کا ویک کلوز کیا۔

قائد اعظم زندہ باد، 54 سنیماؤں میں 174 شوز کے ساتھ مسلسل دوسرے نمبر پر ہے۔ عید کے پانچویں روز فلم نے مجموعی طور پر ایک کروڑ 58 لاکھ روپے کابزنس کیا۔ قائد اعظم زندہ باد، نے (جمعہ اور ہفتہ کے اسپیشل شوز ملاکر) پہلا ویک 9 کروڑ 25 لاکھ روپے کلوز کیا۔

لفنگے، کو توقع کے عین مطابق ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور فلم کے کلیکشنز تباہ کن ثابت ہوئے۔ عید کے پانچویں روز لفنگے، کا بزنس مذید ڈاؤن ہوکر آٹھ لاکھ روپے رہ گیا۔ فلم نے پہلا ویک 57 لاکھ روپے پر کلوز کیا۔

ہالی وڈ مووی تھور، 40 سنیماؤں میں 112 شوز کے ساتھ عید کے پانچویں روز بھی بہتر کلیکشنز کرنے میں کامیاب رہی۔ عید کے پانچویں دن فلم کا بزنس ایک کروڑ 5 لاکھ روپے رہا۔ تھور، نے پہلا ویک گیارہ کروڑ 27 لاکھ روپے پر کلوز کیا۔

Total Domestic Box Office Collections (Gross)
London Nahi Jaonga102,800,000*
Quaid e Azam Zindabad92,500,000*
Lafangey5,700,000*
Thor-Love & Thunder112,700,000*
*All figures are estimated

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس