Friday, October 18, 2024
پہلا صفحہخبریںقائد اعظم زندہ باد، کی نمائش کے حوالے سے شکوک و شبہات...

قائد اعظم زندہ باد، کی نمائش کے حوالے سے شکوک و شبہات کا خاتمہ

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم قائد اعظم زندہ باد، کی نمائش کے حوالے سے شکوک و شبہات کا بالاخر خاتمہ ہوگیا ہے اور فلم کے ڈسٹری بیوٹر ایوریڈی پکچرز اور پروڈیوسرفضا علی میرزا کے مابین قانونی جنگ منطقی انجام کو پہنچ چکی ہے۔
اس حوالے سے معاملات تب بگڑے جب عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کو ہالی وڈ فلم ڈاکٹر اسٹرینج، نے زبردست مالی دھچکا دیا اور پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کئی سنیما مالکان کو قانونی نوٹس بھجوائے گئے۔ ردعمل کے طور پر سنیما مالکان نے مذکورہ فلم سازوں اور ڈسٹری بیوٹرزکی فلموں کی اپنے سنیماؤں پر نمائش سے انکار کردیا۔ اس صورت حال کا سب سے ذیادہ نقصان ایوریڈی پکچرز کو ہوا، جن کی فلموں کی نمائش خطرے سے دوچار ہوگئی۔ معاملے کی نذاکت کو بھانپتے ہوئے قائد اعظم زندہ باد، کی پروڈیوسر فضا علی میرزا نے ایوریڈی پکچرز کو لیگل نوٹس بھیج دیا کہ وہ مذکورہ فلم کے ڈسٹری بیوشن رائٹس سے دست بردار ہوں۔ جواب میں ایوریڈی پکچرز کے ستیش چند آنند نے بھی فلم ساز کو نوٹس بھیج دیا اور اخبارات میں مذکورہ نوٹس کا متن بھی شائع کردیا گیا۔

اس نوٹس کے مطابق ایوریڈی پکچرز نے واضح کیا کہ انہوں نے فلم پر پانچ کروڑ کی سرمایا کاری کررکھی ہے۔ یہ سرمایا کاری 2019 میں کرونا سے قبل کی گئی تھی۔ اس عرصے میں فلم والا پکچرز نے قائد اعظم زندہ باد، کو خود ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا اور سنیماؤں سے معاہدے بھی کرلیے گئے۔
معاملہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی ثالثی کمیٹی کے پاس پہنچا جہاں دونوں پارٹیوں کا موقف سننے کے بعد بالاخر طے پاگیا کہ اب یہ فلم ایوریڈی پکچرز کے بینر سے ہی ریلیز کی جائے گی۔

دی نیوز میں شائع اشتہار کا عکس

قائد اعظم زندہ باد، کثیر سرمائے سے بنائی گئی ایکشن فلم ہے، جس کے ڈائریکٹر نبیل قریشی ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں فہد مصطفی، مائرہ خان، سلیم معراج، نیر اعجاز، جاوید شیخ، محمود اسلم اور قوی خان سمیت دیگر فن کار شامل ہیں۔

قائد اعظم زندہ باد کا ٹریلر

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس